Jang News:
2025-10-28@19:46:44 GMT

جامعہ کراچی کے عقب میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

جامعہ کراچی کے عقب میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی

—سوشل میڈیا ویڈیو گریب

کراچی میں جامعہ کراچی کے عقب میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی جس پر کچھ جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو 1122کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے جامعہ کراچی کے قریب واقع خالی پلاٹ پر قائم جھگیوں میں آگ، 20 خاکستر، جانی نقصان نہیں ہوا جامعہ کراچی آگ بجھانے والی گاڑی نہ خرید سکی،منظور رقم خرچ نہ ہوئی

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ 12 فائر ٹینڈرز کی مدد سے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ آگ نے قریبی کچے مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

فی الحال آگ لگنے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جامعہ کراچی

پڑھیں:

کراچی: اینکر پرسن امتیاز میر کے قتل میں ملوث بین الاقوامی کالعدم تنظیم کے 4 ملزمان گرفتار

سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سینئر اینکر امتیاز میر کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم سے ہے۔

امتیاز میر قتل کیس کی پیشرفت کے حوالے سے وزیرداخلہ اور کراچی پولیس چیف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ نجی نیوز چینل سے تعلق رکھنے والے سینئر اینکر امتیاز میر کے مبینہ قاتل پکڑے گئے جن کا تعلق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم سے ہے جبکہ ملزمان اعلیٰ تعلیمی یافتہ ہیں۔

ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں امتیاز میر پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم بھی شامل ہے، جبکہ ملزمان کے قبضے سے حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ امتیاز میر کو کالا بورڈ کے قریب گولیاں ماری گئیں تھیں، وہ ایک ہفتے تک زیر علاج رہنے کے بعد اسپتال میں ہی انتقال کرگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حساس ادارے اور کراچی پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے چار ملزمان کو گرفتار کیا، جن کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے اور یہ بیرون ملک سے ہدایات لیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا جبکہ اجلال نامی ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ کے مطابق گرفتار ملزم بی بی اے پاس اور میٹرک پاس اور بیرون ملک سے ترتیب یافتہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہی ملزمان پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں، تفتیش کے دوران واقعے اور ملزمان سے برآمد ہونے والے خول میچ کرگئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے مزید ساتھیوں اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • جامعہ کراچی کا داخلہ ٹیسٹ؛ دلچسپ اور حیران کن نتائج
  • کراچی، ایڈوائزر گورنر خیبرپختونخوا کی اسلحے کے زور پر چھینی گئی گاڑی برآمد
  • کراچی؛ ایڈوائزر گورنر خیبرپختونخوا کی اسلحے کے زور پر چھینی گئی گاڑی برآمد
  • کے الیکٹرک کے بجلی بلوں میں میونسپل ٹیکس سے کے ایم سی نے کتنی رقم جمع کی؟ وکیل کا عدالت میں انکشاف
  • جامعہ پشاور نے کم تعداد میں داخلے کے سبب 9 پروگرامز ختم کردیے
  • کراچی، اینکر پرسن امتیاز میر کے قتل میں ملوث بین الاقوامی گروہ کے 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی: اینکر پرسن امتیاز میر کے قتل میں ملوث بین الاقوامی کالعدم تنظیم کے 4 ملزمان گرفتار
  • گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران آگ، جانی نقصان نہیں
  • جامعہ کراچی میں سیرت مصطفی ﷺ سوشل ویلفیئر کے تحت رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے شیخ الجامہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی خطاب کررہے ہیں