رومانیہ میں ایئر چیف کی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، باہمی تعاون پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا. جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل کی رومانیہ کی ایئر فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل سے ملاقات ہوئی. جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ اور تعاون کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق رومانیہ ایئر فورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایئر چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔