پنجاب اسمبلی؛ اپوزیشن کے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ارکان تاحال سرکاری گاڑیوں پر قابض
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
لاہور:
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے ارکان تاحال سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے تمام اراکین پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے ہیں اور ان کے استعفے اسپیکر کو موصول بھی ہو چکے ہیں، تاہم کسی بھی رکن کا استعفا تاحال منظور نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شب سے مستعفی ہونے کے باوجود اکثر ارکان سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں اور اب تک صرف 2 چیئرمینز نے مستعفی ہونے کے بعد گاڑیاں اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس کی ہیں۔
حافظ فرحت اور اویس ورک کے علاوہ کسی چیئرمین نے مستعفی ہونے کے بعد گاڑیاں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس نہیں کیں۔ استعفوں سے متعلق بتایا گیا ہے کہ کئی اراکین نے استفعفے بیرون ملک سے واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان قائمہ کمیٹیوں مستعفی ہونے سے مستعفی
پڑھیں:
پیٹرولیم قیمتوں کا روزانہ تعین، سینیٹ قائمہ کمیٹی نے وضاحت طلب کر لی
اویس کیانی: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ بنیادوں پر تعین کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے 30 جولائی کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کو اجلاس میں طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین کی وجوہات اور اس کا جواز پیش کیا جائے۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
کیمٹی نے ساتھ ہی صارفین پر اس پالیسی کے ممکنہ اثرات سے بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔