حسن علی :استحکام پاکستان پارٹی نے ٹرانس جینڈرز کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صدراستحکام پاکستان پارٹی پنجاب تسکین خاکوانی سے خو اجہ سرا کمیونٹی کی فوکل پرسن سونیا ناز اور فرمان عرف زینی نے ملاقات کی  جس میں انہوں نے اپنی کمیونٹی کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پرصدراستحکام پاکستان پارٹی پنجاب تسکین خاکوانی  نےسونیاناز اورفرمان علی زینی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ استحکام  پاکستان پارٹی میں خواجہ سراؤں کی تعداد کے لحاظ سے الگ ونگ تشکیل دیا جائے گا،یہ فیصلہ خواجہ سراؤں کے مسائل اسمبلی میں اجاگر کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔
 

بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان پارٹی

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ 

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی کے شہریوں کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب کہ ​پہلے مرحلے میں چین کے تعاون سے حاصل کی گئی 87 نئی ایئرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں شہر میں پہنچادیں گئیں۔

صدر سابق جی ٹی ایس اڈے پر الیکٹرک بسوں کے ٹرمینل کا تعمیراتی کام شروع کردیا گیا، ذرائع نے کہا کہ​ عام شہریوں کے لیے کرایہ صرف 20 روپے فلیٹ ریٹ مقرر کیا جائے گا جب کہ 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے سفری سہولت مکمل طور پر مفت ہوں گی۔

راولپنڈی کے مختلف پوائنٹس پر الیکٹرک بسوں کے اسٹاپ تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہیں، ​ابتدائی روٹس میں الیکٹرک بسیں روات سے موٹروے چوک سمیت 4 اہم اور گنجان آباد روٹس پر فوری سروس کا آغاز کیا جائے گا،​ یہ منصوبہ 84 کلومیٹر کے وسیع علاقے کو کور کرے گا۔

ذراہع کے مطابق ​بسوں میں وائی فائی، GPS ٹریکنگ اور موبائل چارجنگ پورٹس کی سہولت موجود ہوگی، ​فضائی آلودگی میں کمی اور ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

​راولپنڈی میں  آپریشنز اور چارجنگ انفراسٹرکچر کی تیاری سے مقامی سطح پر روزگار کے سینکڑوں نئے مواقع فراہم ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ
  • محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنا دینا چاہیے، پیپلز پارٹی نے حمایت کردی
  • پنجاب حکومت کا اسلحہ لائسنس اجراء کی پالیسی مزید سخت کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ 
  • پنجاب: بلدیاتی انتخابات نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت کرانے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
  •  پنجاب ریونیواتھاتڑی کا دائرہ کار 30اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ 
  • پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ