این اے 128؛ انتخابی ریکارڈ کی نقول مانگنے کے کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے این اے 128 کے حوالے سے انتخابی ریکارڈ کی نقول مانگنے کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور کے حوالے سے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی، جس میں حکام نے بتایا کہ درخواست گزار نے انتخابی ریکارڈ کی نقول مانگی تھیں۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ متعلقہ ریکارڈ پہلے ہی الیکشن ٹریبونل میں جمع کرایا جا چکا ہے۔ رول 133 کی شق 5 کے تحت صرف امیدوار ہی ریکارڈ طلب کرسکتا ہے۔
حکام نے بتایا کہ درخواست گزار امیدوار نہیں، اس لیے ریکارڈ حاصل کرنے کا اہل نہیں ہے۔
کمیشن کے رکن کے پی نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل مذکورہ ریکارڈ فراہم کر سکتا ہے۔ درخواست گزار ٹریبونل سے رجوع کر سکتا ہے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن
پڑھیں:
پی پی 289 ڈی جی خان 4 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 289 ڈی جی خان 4 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 289 میں پولنگ 25 جنوری کو ہوگی، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز 10 دسمبر سے ہوگا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کی اشاعت 13 دسمبر کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 18 دسمبر ہے۔
اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر ہوگی اور اپیلوں پر فیصلے 29 دسمبر تک ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نظر ثانی شدہ فہرست 30 دسمبر کو جاری ہوگی جبکہ دستبرداری کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہوگی، انتخابی نشانات 1 جنوری کو الاٹ ہوں گے۔
محمود قادر کے رکن قومی اسمبلی بننے کیوجہ سے نشست خالی ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقرر اور سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔