لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سےمتعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ نے سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔
ہائیکورٹ میں سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
ایس ڈی پی او اور سچل کے ایس ایچ او عدالت میں پیش ہوئے, پولیس افسران نے کہا کہ لاپتا شہری کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
درخواستگزار نے کہا کہ نثار پہنور تقریباً 2 ماہ سے لاپتا ہیں, پولیس کو والد کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔ اگر کسی کیس میں مطلوب ہیں تو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ نثار پہنور کی عدم بازیابی پر عدالت پولیس پر برہم ہوگئی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دونوں افسران لاپتا افراد کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہے۔
عدالت نے پولیس کو نثار پہنور کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او تھانہ سچل کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے 18 نومبر کو پولیس سے ایف آئی آر کی کاپی بھی طلب کرلی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گمشدگی کا مقدمہ درج نثار پہنور کی کی بازیابی کا حکم
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔