2025-12-06@21:15:20 GMT
تلاش کی گنتی: 6539
«گمشدگی کا مقدمہ درج»:
ANKARA: ترکیے نے پاکستان میں ڈرونز کی تیاری کے ساتھ ساتھ اپنے ففتھ جنریشن جنگی طیاروں کے پروگرام کان میں شراکت دار بنانے کا خواہاں ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ترک عہدیداروں نے بتایا کہ ترکیے نے پاکستان میں ڈرونز بنانے کے لیے تنصیات قائم کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے جو انقرہ کا عالمی مارکیٹ میں اپنی دفاعی صنعت کو توسیع دینے کی مہم کا حصہ ہے۔ شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پرعہدیداروں نے بتایا کہ مذکورہ پروجیکٹ کے حوالے سے مذاکرات میں اکتوبر سے اب تک بڑی پیش رفت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ترکیے جدید اور طویل فاصلے تک اڑان بھرنے والے ڈرونز برآمد کرے گا جو پاکستان میں تیار کیے جائیں گے۔...
ترکیہ کا بڑا قدم: پاکستان میں جنگی ڈرون فیکٹری کا منصوبہ، ففتھ جنریشن فائٹر پروگرام میں شمولیت کی پیشکش — بلوم برگ
امریکی جریدے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہش مند ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترکیہ نہ صرف پاکستان میں جنگی ڈرون تیار کرنے کی فیکٹری قائم کرنا چاہتا ہے بلکہ اسلام آباد کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں شمولیت کی بھی دعوت دے رہا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق یہ منصوبہ ترکیہ کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ عالمی منڈیوں میں اپنی دفاعی صنعت کو مضبوط بنیاد دینا چاہتا ہے۔ معاملے سے باخبر ترک حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اکتوبر کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان اس منصوبے پر ہونے والی بات...
اسلام آباد (طارق محمود سمیر)خیبر پختون خواہ کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد کے اہم دورے پر پہنچ گئے ہیں، جہاں امکان ہے کہ وہ کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ ان کا وزارتِ اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد پہلا دورہ ہے اور حالیہ دنوں میں بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد تحریک انصاف، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں ان کے دورے کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی کوشش ہے کہ وہ موجودہ سیاسی کشیدگی اور تلخی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وہ اسلام آباد میں...
18 برس کے بعد سندھ کی میزبانی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔تقریب میں بلاول بھٹو زرداری مہمان خصوصی تھے،تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری صوبائی وزرا، اعلی حکام معروف کھلاڑی،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدے دار بھی شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ 18 سال کے بعد سندھ کو نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا ایک اعزاز ہے، گیمز میں ملک بھر سے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے جمع ہوئے ہیں، یہ قومی یکجہتی کا بہترین مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، ملک اور قوم کی...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل گیمز کا دو دہائیوں بعد کراچی میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن پر کار فرما ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کی خوبصورتی جھلک رہی ہے، یہ ہمارا میگا ایونٹ ہے اور میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نے اس مقام تک پہنچنے میں بے پناہ محنت کی ہوگی، یہ نہ صرف حکومت سندھ بلکہ صوبے کے تمام لوگوں کے لیے باعث...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہرقائد میں 2دہائیوں کے طویل وقفے کے بعد قومی کھیلوں کا افتتاح کردیا گیا۔افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے آئے ہزاروں ایتھلیٹس سمیت آفیشلز سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 35ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کیا، اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اولمپیئن اصلاح الدین اور دیگر کے ساتھ مل کر قومی کھیلوں کی مشعل روشن کی۔قومی کھیلوں کے افتتاح کے حوالےتقریب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو بچے میرے سامنے بیٹھے ہیں وہ کل ملک کے لیے میڈلز جیتیں گے، امید کرتا ہوں کہ سب مل کر نیشنل گیمز کو کامیاب بنائیں...
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہرِ قائد میں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا ۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہ سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد ہورہا ہے، سندھ کیلئے میزبانی باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک خصوصاً سندھ کے نوجوانوں کو مثبت ماحول مل رہا ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، امید کے یہی نوجوان کل عالمی سطح پر تمغے جیت کر لائیں گے۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا انہوں نے مزید کہا کہ یہاں بیٹھے تمام ایتھلیٹس 35 ویں قومی گیمز کو انجوائے کریں، پورے ملک سے آئےمہمانوں کو کراچی میں...
افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نیشنل گیمز کی کامیاب میزبانی پر سب کو مبارک باد، نوجوانوں کو مثبت ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 35ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کر دیا۔ 35ویں نیشنل گیمز میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کی مشعل روشن کی اور جیولین تھرو کا مظاہرہ کیا۔ کراچی میں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی کر رہا ہے، آپ سب کو کراچی میں خوش آمدید کہتا ہوں، نیشنل گیمز کی کامیاب میزبانی پر سب کو مبارک باد، نوجوانوں کو مثبت...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد ہو رہا ہے اور سندھ کے لیے اس کی میزبانی فخر کا موقع ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ملک خصوصاً سندھ کے نوجوانوں کو مثبت ماحول میسر ہے۔ انہوں نے کہا، “نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور امید ہے کہ یہی نوجوان کل عالمی سطح پر تمغے جیت کر لائیں گے۔ یہاں موجود تمام ایتھلیٹس 35ویں قومی گیمز کا بھرپور لطف اٹھائیں، اور ملک بھر سے آئے مہمانوں کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔” وزیر اعلیٰ...
ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) نے وفاقی کابینہ میں مزید نمائندگی کا مطالبہ وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچا دیا ہے۔ پارٹی نے خاص طور پر وزیر مملکت کا قلمدان دینے کی درخواست دہرا دی ہے، جو حکومت سازی کے وقت بی اے پی کو دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ بی اے پی کا موقف ہے کہ اتحادی جماعت ہونے کے ناطے کابینہ میں ان کی مزید نمائندگی جائز حق ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ مطالبہ بی اے پی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بھی دہرایا تھا اور اُس وقت وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: ہر بار جب آپ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ فوری نتائج کی توقع کرتے ہیں۔ ہاں، یہ توانائی کے میدان پر کام کرتا ہے، ہماری جسمانی تین جہانوں کی دنیا کو پکڑنے کےلیے وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت کچھ اسی طرح جیسے دنیا نے اپنی موت کے بعد ڈاؤنچی کی قدر کی۔ اب ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ کا وقت نہیں آئے گا۔ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ آپ کےلیے نئے ہنر میں مہارت حاصل کرنے، ان اسباق کو اپنی زندگی میں دوبارہ لاگو کرنے اور اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کا اشارہ ہے کہ آپ کی زندگی کےلیے کیا ممکن ہے، نئی...
سٹی 42 : سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کا آغاز دو دہائیوں کے طویل وقفہ کے بعد دوبارہ کراچی میں منعقد کیے گئے ہیں، ہمیں دیگر صوبوں ، علاقوں اور محکموں کے کھلاڑیوں کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے، نیشنل گیمز کا ایونٹ ملک کے سب سے اہم ایونٹ میں سے ایک ہوتاہے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہا کہ محترم جناب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب،وزیر کھیل ، صوبائی اسمبلی و کابینہ اراکین ،صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ، معزز مہمانان گرامی،منتظمین، کھلاڑیوں اور خواتین و حضرات ،السلام علیکم،...
کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا گیا ہے، ملک بھر سے تقریباً 11 ہزار کھلاڑی گیمز میں حصہ رہے ہیں۔ کراچی میں نیشنل گیمز کے یہ مقابلے اس ماہ کی 13 تاریخ تک جاری رہیں گے، ملک بھر سے تقریباً 11 ہزار کھلاڑی گیمز میں حصہ لیں گے، افتتاحی تقریب کراچی میں جاری ہے، جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بطور مہمانِ خصوصی شریک ہیں۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے مطابق گیمز کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تمام سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا پیس پرائز ایوارڈ سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اِسے اپنی زندگی میں ملنے والے بڑے اعزازات میں سے ایک قرار دیا ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متعدد جنگیں رکوانے، بات چیت کو فروغ دینے اور تناؤ میں کمی لانے کی کوششوں کے لیے اپنے پہلے ’فیفا پیس پرائز‘ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ فیفا کی تقریب واشنگٹن کے کینیڈی سینٹر میں ٹرمپ کی خواہش پر منعقد کی گئی۔ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے ٹرمپ کی دنیا کے بڑے تنازعات میں ڈائیلاگ اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اِنہیں ایوارڈ پیش کیا۔ اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے...
پیرا فورس کی کارکردگی، شفافیت بڑھانے کیلئے باڈی کیم لگانے کی ہدایت، رویہ ہمیشہ درست اور باعزت ہو: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹر اتھارتی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیرا فورس کی کارکردگی، نگرانی اور اصلاحات پر مکمل بریفنگ لی گئی اور نئے فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پیرا فورس میں رشوت، بدسلوکی اور الزام کی کوئی گنجائش نہیں جس کیلئے ہر کارروائی اب کیمرے میں ریکارڈ کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کیلئے جلد از جلد باڈی کیم لگانے کا حکم دے دیا۔ پیرا فورس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی ٹریننگ سیشنز بھی شروع ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی طورپر پیرا فورس کے اہلکاروں کو اپنے پیغام میں کہا کہ قانون...
اسلام آباد (آئی این پی، وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کا ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کیس 9 دسمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کا ریکارڈ طلب کرنے کا تحریری آرڈر جاری کردیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میرٹ پر جائے بغیر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر رہے ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مجاز اتھارٹی ڈگری کا ریکارڈ حاصل کرکے عدالت میں پیش کرے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن وکالت کی ڈگری کی تصدیق کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میںآتش گیر مادے کے استعمال کے خلاف جلنے والی کار کے مالک کی درخواست ،عدالت نے 9دسمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا،سندھ ہائیکورت میں دائر کی گئی درخواست میں کہاگیا کہ میری کار آتش گیر مادے انتھریکس سے جلائی گئی۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-11-14 مٹیاری(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ کی زیر صدارت ضلع بھر میں امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں آفس سپرنٹنڈنٹ، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ہیدکواٹر، ڈی ایس پیز یوٹی، انچارچ سی آئی اے، آر آئی مٹیاری، ایس ایچ اوز اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع بھر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، کرائم کنٹرول، پولیس کارکردگی اور جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی مٹیاری نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں ہدایات...
اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ سٹی کونسل کی واٹرکارپوریشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد ممبران کے ساتھ نیپا چورنگی پر جائے حادثے کا دورہ اور میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251206-8-27 جسارت نیوز
اسرائیلی قانون کے مطابق نیتن یاہو کو ہر حال میں مارچ سے قبل بجٹ کی منظوری یقینی بنانا ہوگی۔ پارلیمنٹ سے بجٹ منظور نہ ہونے کی صورت میں اسرائیل میں نئے انتخابات منعقد کرنے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کا جنگی جنون ختم نہ ہوا، کابینہ نے بجٹ 2026ء میں اسرائیلی افواج کیلئے 35 بلین ڈالر کا بھاری بجٹ مختص کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بجٹ ابتدائی ووٹنگ کیلئے اب اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، بجٹ منظوری کیلئے نیتن یاہو حکومت کو شدید مشکل کا سامنا کرنا ہوگا۔ اسرائیلی قانون کے مطابق نیتن یاہو کو ہر حال میں مارچ سے قبل بجٹ کی منظوری یقینی بنانا ہوگی۔ پارلیمنٹ سے بجٹ منظور نہ ہونے کی صورت میں اسرائیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اپوزیشن لیڈر ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کی سربراہی میں سٹی کونسل کے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کمیٹی نے نیپا چورنگی پر مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ ابراہیم کی جائے حادثہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ سانحے کے 4 دن گزرنے کے باوجود اصل ذمہ داران کا تعین نہیں ہو سکا اور بعض افسران کو معاملہ ٹھنڈا کرنے کے لیے معطل کیا گیا لگتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی، ٹرانس کراچی اور واٹر کارپوریشن ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ کمیٹی نے واٹر کارپوریشن اور ٹرانس کراچی کی جانب سے پیش کردہ وضاحتیں مسترد کر دی ہیں۔...
برلن: جرمنی کے مختلف شہروں میں ہزاروں طلبہ نے کلاسز چھوڑ کر نئے فوجی خدمت کے قانون کے خلاف احتجاج کیا، اس قانون کے تحت 18 سال کے مردوں کو لازمی میڈیکل چیک اپ اور سوالنامہ مکمل کرنا ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق احتجاجی مہم School Strike Against Military Service کے تحت ہیمبرگ، بوخم، بیلیفلڈ، مینسٹر، کولون، ڈسلسڈورف اور اسٹٹ گارٹ سمیت 90 سے زیادہ شہروں میں مظاہرے کیے گئے، برلن میں 3,000 سے زائد طلبہ ہالیشیس ٹور میٹرو اسٹیشن کے قریب جمع ہوئے اور اورانیئن پلازہ تک مارچ کیا، مظاہرین نے بینرز اٹھائے جن پر نعرے لکھے تھے، لازمی فوجی خدمت نہیں، طلبہ جنگ اور اسلحے کے خلاف، ہمارا مستقبل ہمارا حق اور ہم خود فیصلہ کرتے ہیں...
اسرائیل (ویب ڈیسک) جنگی جنون ختم نہ ہوا، کابینہ نے بجٹ 2026 میں اسرائیلی افواج کیلئے 35 بلین ڈالر کا بھاری بجٹ مختص کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بجٹ ابتدائی ووٹنگ کیلئے اب اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، بجٹ منظوری کیلئے نیتن یاہو حکومت کو شدید مشکل کا سامنا کرنا ہوگا۔ اسرائیلی قانون کے مطابق نیتن یاہو کو ہر حال میں مارچ سے قبل بجٹ کی منظوری یقینی بنانا ہوگی۔ پارلیمنٹ سے بجٹ منظور نہ ہونے کی صورت میں اسرائیل میں نئے انتخابات منعقد کرنے ہوں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیان بازی کے بجائے کشیدگی کم کرنے اور اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک اس وقت مزید تنازع اور تناؤ برداشت نہیں کر سکتا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈجی آئی ایس پی آر کی آج کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی ہے جبکہ ہمیشہ یہ امید رہی کہ اداروں اور سیاسی طاقتوں کے درمیان پیدا ہونے والا تناؤ کم ہوگا اور تعلقات بہتری کی طرف جائیں گے، تحریک انصاف کا مؤقف کبھی بھی ملک دشمن نہیں رہا اور نہ ہی پارٹی نے ایسا کوئی بیانیہ...
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے آئندہ سال کے آغاز سے غیر روایتی گیس کے بڑے پیمانے پر منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد مقامی پیداوار بڑھانا اور درآمدی ایل این جی پر انحصار کم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: او جی ڈی سی ایل کو سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں تیل کے نئے ذخائر کی دریافت پاکستان طویل عرصے سے ٹائٹ اور شیل گیس کی صلاحیت رکھتا ہے، جو سخت چٹانی تہوں میں بند ہوتی ہے اور اسے خصوصی ڈرلنگ سے نکالا جاتا ہے، تاہم ابھی تک تجارتی پیمانے پر پیداوار ثابت نہیں ہوسکی۔ اوجی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد لک کے مطابق کمپنی نے ٹائٹ...
سٹی 42:سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے 3امیدواروں نےکاغذات جمع کرادیئے۔ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔عابد شیر علی، احسان خان اور عبدالجبار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔عابد شیر علی نے کاغذات نامزدگی کے 2 سیٹ جمع کروائے۔نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی منظو ریا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 10 دسمبرتک دائر ہوگی۔اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔امیدوار 15 دسمبر 2025 تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔پولنگ 24 دسمبر 2025 کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک...
اپنی ایک پریس کانفرنس میں جرمن اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر، صیہونی وزیراعظم سے ملنا چاہتے ہیں حالانکہ جنگی جرائم کے ارتکاب پر اُن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔ مشتبہ جنگی مجرم سے ملاقات، ایک معمولی سرکاری ملاقات شمار نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ جرمن چانسلر "فریڈرک مرز" مستقبل قریب میں اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" سے ملاقات کریں گے۔ فریڈرک مرز کے مذکورہ دورہ اسرائیل کو جرمنی میں بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت کے سربراہ "فان آکن" نے کہا کہ فریڈرک مرز کی جانب سے تل ابیب کا دورہ، بین الاقوامی قوانین کے...
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 289 ڈی جی خان 4 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی پی 289 میں پولنگ 25 جنوری کو ہوگی، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز 10 دسمبر سے ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کی اشاعت 13 دسمبر کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 18 دسمبر ہے۔ اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر ہوگی اور اپیلوں پر فیصلے 29 دسمبر تک ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نظر ثانی شدہ فہرست 30 دسمبر کو جاری ہوگی جبکہ دستبرداری کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہوگی، انتخابی نشانات 1 جنوری کو الاٹ ہوں گے۔ محمود قادر کے...
سینئر سیاستدان اسد عمر نے کہا ہے کہ غریب موٹر سائیکل والے پر چالان کیے جا رہے ہیں طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں۔اسد عمر نے انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کی جانب سے 8 کمیٹیاں بنائی گئیں جو معیشت کو بہتر کرنے کا طریقہ بتائیں گی، آپ نے ڈیڑھ سال سے کیا کیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی تو مسائل کا حل ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے دعوے کے حق میں ایک آڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے ۔جس میں مبینہ طور پر پٹیالہ کے ایس ایس پی ورون شرما اور دیگر پولیس افسران کو اپوزیشن کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اپوزیشن امیدواروں کو ضلع پریشد اور بلاک سمیتی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک کر جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے دعوے...
غزہ میں انسانی امداد لوٹنے اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے میں ملوث ایک معروف جرائم پیشہ گروہ کے سرغنے یاسر ابو شباب کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ عرب اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق ابو شباب غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل نواز سرگرمیوں، حماس مخالف کارروائیوں اور امدادی سامان چوری کرنے کے الزامات کی وجہ سے بدنام تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس کی موت غزہ کے مقامی قبائلی عناصر کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ہوئی، جس کے بعد اسے جنوبی اسرائیل کے ساروکا میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یاسر ابو شباب کا گینگ ’پاپولر فورسز‘ غزہ میں آنے والی امداد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کا ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کیس 9 دسمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کا ریکارڈ طلب کرنے کا تحریری آرڈر جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میرٹ پر جائے بغیر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر رہے ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مجاز اتھارٹی ڈگری کا ریکارڈ حاصل کرکے عدالت میں پیش کرے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی مہنگائی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ غریب آدمی کے لیے گھریلو چولہا جلانا بھی ایک مشکل ترین امتحان بن گیا ہے ۔ بجلی اور گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ، اور جب یہ دونوں دستیاب نہیں ہوتیں تو عوام ایل پی جی پر گزارا کرتے ہیں۔ مگر حالیہ اضافہ نے محروم طبقے کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ روزگار نہ ہونے ، آمدن کم ہونے اور ضروریاتِ زندگی کی قیمتیں مسلسل بڑھنے سے غریب گھرانے شدید متاثر ہو رہے ہیں، اور ہر روز زندگی کا بوجھ پہلے سے زیادہ بھاری ہو رہا ہے ۔مہنگائی صرف بڑھتی قیمتوں کا نام نہیں، یہ انسان کے خوابوں،...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کا ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کیس 9 دسمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کا ریکارڈ طلب کرنے کا تحریری آرڈر جاری کیا، تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میرٹ پر جائے بغیر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر...
کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے قیمتی اشیاء چرانے والا دو رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گینگ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث نکلا۔ گینگ سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں سے چرائے گئے 05 لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے۔ گینگ جڑواں شہروں میں ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور چوری کی بیسیوں وارداتوں میں ملوث و مطلوب تھا، زیر حراست افراد پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر لیپ ٹاپ چوری کرتے تھے۔ کینٹ پولیس نے سینکٹروں سی سی ٹی فوٹیجز کا جائزہ لیا، بہترین تفتیش کرتے ہوئے گینگ کے رکن کے جوتوں سے اسے ٹریس کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت...
روزانہ 2 کپ مالٹے کا جوس پینے سے صحت پر نمایاں مثبت اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ حال ہی میں ساؤ پالو، نارتھ کیرولینا اور کیلیفورنیا کی یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے دوران شرکاء کے مدافعتی خلیوں میں 1700 سے زائد جینز میں تبدیلیاں دریافت کیں جن میں بلڈ پریشر، لپڈ لیول اور سوزش سے جڑے جینز شامل ہیں۔ یہ عوامل دل اور عروقی صحت کے لیے اہم ہیں۔ مالٹے کا جوس، بیر، چائے اور کوکو میں پائے جانے والے فلاوونائڈ مرکبات سوزش کو کم کرنے اور خون کی شریانوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور ان کے اثرات ہر انفرادی شخص پر اس کے وزن کے مطابق مختلف ہوتے ہیں۔ متعدد سائنسی تحقیقات کے نتائج...
سونی پکچرز نے مقبول ’لابوبو ڈول‘ پر مبنی فلم تیار کرنے کے لیے معاہدہ کیا ہے، جو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور یہ طے نہیں ہوا کہ فلم لائیو ایکشن ہوگی یا اینیمیشن تھرل۔ مزید پڑھیں: فاکس کارپوریشن ویڈیو اسٹریمنگ میں نیٹ فلکس کو پچھاڑنے کے لیے تیار چینی کمپنی پاپ مارٹ کی ’لابوبو ڈولز‘ اس سال عالمی سطح پر ہلچل مچا چکی اور کئی مشہور شخصیات کے ہاتھوں میں دیکھی جا چکی ہیں۔ لابوبو کے ’بلائنڈ باکسز‘ شاپنگ کا نیا رجحان بن گئے ہیں، جن میں ڈولز کا ماڈل کھولنے تک معلوم نہیں ہوتا۔ مزید پڑھیں: ’بیوٹی کوئین‘ مدھو بالا کی زندگی پر فلم بنانے کا باضابطہ اعلان واضح رہے کہ سونی فلم نے پہلے بھی بچوں کے لیے ’جُمانجی‘...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو بنیادی طور پر غلط قرار دیا ہے۔برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن حماس کے خاتمے کے نام پر شروع ہوا، مگر نتیجتاً پورا غزہ تباہ کر دیا گیا۔ان کے مطابق غزہ میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور فوجی کارروائی کے دوران شہری ہلاکتوں اور تباہی کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اقدامات واضح طور پر فوجی حکمتِ عملی کی سنگین خامیوں کی نشاندہی کرتے ہیں، اور ایسے شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر مانا جا سکتا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا...
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غلط قرار دیا۔ برطانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کے خاتمے کے نام پر جو آپریشن شروع کیا اس کے نتیجے میں پورا غزہ تباہ ہو چکا ہے۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور فوجی کارروائی میں ہونے والی تباہی کو مسلسل نظرانداز کیا گیا۔ ان کے مطابق غزہ میں ہونے والے نقصان کی نوعیت اور شدت یہ ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کے طریقۂ کار میں سنگین خامیاں ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ایسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر ) کورنگی صنعتی علاقے میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس آپریشنز کی کارکردگی کو بہتر بنایا جارہا ہے۔کاٹی کی جانب سے امن و امان کی بہتری کے لیے دی گئی مثبت تجاویز پرعملدرآمد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) میں صنعتکاروں سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، لاء اینڈ آرڈر کمیٹی کے چیئرمین دانش خان، نائب صدر سید محمد طلحٰہ، سابق صدور مسعود نقی، جوہر قندھاری،ایس ایس پی شعبہ تفتیش محمدقیس خان،ایس پی شاہ فیصل ممتاز احمد ملک، ڈی...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ مجرم ہیں، ان کی ملاقاتیں جیل مینوئل کے تحت ہی ہوسکتی ہیں، اگر کسی نے جیل توڑنےکی کوشش کا سوچا بھی تو ریاست بھرپور ردعمل دےگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ قیدی کو سیاسی گفتگو کرنے یا ملاقات کرنے والے کو ملاقات میں ہوئی بات پبلک میں کرنے کی اجازت نہیں، جیل میں ملاقات نگرانی کے بغیر نہیں ہوسکتی، قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی ہفتے میں ایک خط اور ایک ملاقات کرسکتے ہیں، اگر سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملاقات سے نقض امن یا انتشار کا خدشہ ہو تو وہ ملاقات روک سکتا ہے۔ایک سوال کےجواب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان نے گزشتہ ماہ ملیر جیل کراچی میں انتقال کرنے والے بھارتی ماہی گیر سیونو رانا کی لاش تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دی۔ 57 سالہ سیونو رانا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا تھا اور اس حوالے سے پاکستانی حکام نے فوری طور پر بھارت کو آگاہ کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سیونو رانا کو طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود وہ 19 نومبر کو جانبر نہ ہوسکا بعدازاں بھارتی حکام کو اس کی موت اور ابتدائی معلومات فراہم کی گئیں، بھارتی حکومت کی جانب سے اس کی شہریت کی تصدیق کے بعد گزشتہ روز لاش...
فیصل آباد(نیوزڈیسک) گھنٹہ گھر کے اطراف واقع امین پور بازار میں پیپر شاپ کی بالائی منزل پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی 15 سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دکانوں میں موجود کاغذ اور کتابوں کی بڑی مقدار کے باعث آگ بجھانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ریسکیو 1122 کی 10 سے زائد فائرفائٹنگ ٹیمیں اور فائر وہیکلز موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم آگ کی شدت کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود کم نہ ہوسکی۔ واقعے میں متاثرہ پلازے کی بالائی دو منزلیں بھی گر گئیں جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق...
پرینکا گاندھی کا کہنا تھا کہ حزبِ اختلاف ہر سنجیدہ کوشش میں حکومت کو تعاون دینے کیلئے تیار ہے بشرطیکہ حکومت حقیقتاً کوئی قدم اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی بگڑتی ہوئی فضائی کیفیت کے خلاف جمعرات کو سونیا گاندھی کی قیادت میں حزبِ اختلاف نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں احتجاج کیا۔ سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے ماسک پہنے اراکین کے ساتھ زہریلی ہوا کے مسئلے پر حکومت کی بے عملی پر شدید تشویش ظاہر کی اور فوری عملی اقدام کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران سونیا گاندھی نے کہا کہ دہلی کی آلودہ فضا بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، مگر حکومت تاحال کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھا...
لاہور: پاکستان نے ملیر جیل کراچی میں گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والے 57 سالہ بھارتی ماہی گیر سیونو رانا کی لاش واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام نے بتایا کہ سیونورانا کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن 19 نومبر کو ان کی موت ہوگئی اور اس حوالے سے بھارتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔ بھارتی حکام کی طرف سے سیونا رانا کی شہریت کی تصدیق کے بعد ان کی لاش جمعرات کو واہگہ اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی۔ سیونارانا کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بھارت کی مشرقی علاقے مدنا پور کا رہائشی...
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کی شناخت وارث (38 سال)، مسماۃ ش (30 سال)، یوسف (4 سال) اور اسد (3 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ناساپہ چارسدہ روڈ پر وارث نامی شہری کے گھر میں سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر...
سٹی 42: شکار پور ؛2 تیز رفتار کاروں میں خوفناک تصادم ہوا 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق کندھکوٹ شکارپور انڈس ہائی وے تحصیل خانپور کے علاقے پارکو کے مقام پر دو تیز رفتار کاروں میں خوفناک تصادم ہوا۔ حادثے میں 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک زخمیوں میں مسمات مصرت منگی،منظورہ منگی ، مسمات نصرت منگی ، لطيفہ منگی ، حسنا منگی ، غلام مرتضی ٰ منگی ، رجب منگی شامل ہیں۔حادثہ تیز رفتاری کے...
وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب—فائل فوٹو ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کو کامیابی ملی ہے، وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب 2 بڑے عالمی ڈیجیٹل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب 4 دسمبر کو دبئی اور 9 دسمبر کو ابوظبی میں عالمی ایونٹ میں شریک ہوں گے۔ ٹیکنالوجی کے عالمی لیڈرز پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہيں، بلال ثاقب بلال ثاقب نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کا مستقبل بنا رہے ہيں، ڈیجیٹل کی دنیا میں خاص طور پر کرپٹو کو لے کر ہم اپنے ہمسائے ملک کی نسبت زيادہ تیزی سے ترقی کر رہے ہيں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایونٹس میں ڈیجیٹل اثاثوں اور ابھرتی ٹیکنالوجیز کے عالمی ماہرین شریک...
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ سندھ سے نکلنے والا گیس، کوئلہ اور بجلی کا سندھ کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے یہاں تک کہ سندھ میں کام کرنے والی آئل کمپنیوں میں بھی مقامی نوجوانوں کو روزگار نہیں دیا جارہا جو سراسر ظلم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سندھ کے کوئلے، گیس اور پیٹرول پر پہلا حق سندھ کے عوام کا قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت سندھ کو اپنا مکمل حصہ دیا جائے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ سندھ سے نکلنے والا گیس پنڈی پہنچ رہا ہے، تھر سے نکلنے والے کوئلے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں ایک پالتو کتے نے اپنی غیر معمولی جسمانی خصوصیت کی بدولت دنیا بھر میں توجہ حاصل کر لی ہے۔ اوکلاہوما کے ایک خاندان کے پالتو کتے ’’اوزی‘‘ نے زندہ کتوں میں سب سے لمبی زبان رکھنے کا نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔گینیز حکام کے مطابق اوزی کی زبان کی لمبائی 7.83 انچ نوٹ کی گئی، جو کسی بھی زندہ کتے میں اب تک ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ پیمائش ہے۔یہ منفرد ریکارڈ اس سے قبل الی نوائے کے شہر بلومنگٹن کے کتے ’’راکی‘‘ کے پاس تھا جس کی زبان 5.46 انچ لمبی تھی اور اس نے یہ اعزاز 2023 میں حاصل کیا تھا۔ اوزی نے یہ ریکارڈ نہ صرف توڑ...
قابض اسرائیلی رژیم کے پولش نژاد وزیراعظم نے بدنام زمانہ صہیونی جاسوس تنظیم کی سربراہی کیلئے اپنے روسی نژاد فوجی مشیر کو نامزد کیا ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے وزیراعظم آفس نے اعلان کیا ہے کہ پولش نژاد بنجمن نیتن یاہو نے جنگی جنون کے حامل اپنے روسی نژاد فوجی مشیر میجر جنرل رومن گوفمین کو بدنام زمانہ اسرائیلی جاسوس تنظیم موساد کا آئندہ سربراہ منتخب کر لیا ہے جبکہ اس کے موجودہ سربراہ ڈیوڈ برنیا کی 5 سالہ مدت جون 2026 میں ختم ہو رہی ہے۔ اس بارے اسرائیلی چینل 12 کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے انتہائی قریبی اہلکار گوفمین کے انتخاب کا مطلب یہ ہے کہ نیتن یاہو نے ڈیوڈ بارنیا کی جانب سے...
پنجاب حکومت نے عوامی مقامات پر گندگی پھیلانے والوں کے خلاف جرمانے نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس کا محور ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کی پیش رفت تھی۔ مزید پڑھیں: مریم نواز کا ’ستھرا پنجاب‘ کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ صفائی سے متعلق حکومتی اقدامات کو صوبے بھر کے شہری مثبت انداز میں سراہ رہے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گاڑیوں کی نگرانی کے لیے وہیکل ٹریکنگ سسٹم فعال ہے جبکہ کوڑا منتقل کرنے والے کنٹینرز کی لائیو مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ تنخواہوں اور دیگر مالی ادائیگیوں کو شفاف بنانے کے...
پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی گیم چینجر منصوبہ ہے، جس کا مقصد صحت مند اور حلال خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ حلال مصنوعات کی تجارت، برآمدات کو فروغ دینا اورفوڈ انڈسٹری میںمصنوعات کے لیے حلا ل سر ٹیفکیٹ اور لائسنس کا اجرا کرنا بھی اس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ دور حاضرکا بغور جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ امریکا، یورپ، اسلامی ممالک سمیت پوری دنیا حلال مصنوعات کی جانب تیزی سے راغب ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان سے حلال مصنوعات کی برآمدات کو ممکن بنایا جائے، تاکہ عالمی منڈی میں حلال مصنوعات کی تجارت کے نئے دروازے کھلیں سکیں۔ ادارے کے پس منظر کا جائزہ لیں تو جولائی 2022 میں حکومت پنجاب نے...
ذرائع کے مطابق مقررین نے ان خیالات کا اظہار "کشمیر میڈیا سروس اور یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن" کے زیراہتمام ”کشمیر میں بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا: جنوبی ایشیائی امن کے لیے سنگین خطرہ“ کے عنوان سے منعقدہ ایک ویبینار کے دوران کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیاسی رہنماﺅں، ماہرین تعلیم اور حقوق کے علمبرداروں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کی طرف سے جاری ہندوتوا ایجنڈے کو جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے پاکستان، کشمیری قیادت اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے خلاف ایک مربوط اور جامع حکمت عملی ترتیب دیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا...
معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے ذمہ داران سے سوال کیا ہے کہ اگر وہ خود کراچی کے باسی ہیں تو کیا انہیں اپنے شہر سے محبت نہیں؟ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ کراچی میں گندگی، ٹوٹی ہوئی سڑکیں، ناقص انفراسٹرکچر اور ناکارہ صفائی کا نظام انتہائی تشویشناک حد تک بگڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورے ملک کو روزگار دیتا ہے، لیکن دہائیوں سے اس کی بہتری کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایک سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنا رہیں، تاہم ذمہ داران کی خاموشی...
کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل گیمز پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کوچنگ سینٹر پر نیٹ بال ٹورنامنٹ کے آغاز سے شروع ہوئے۔ افتتاحی میچ روایتی حریفوں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمدخالد محمود مہمان خصوصی تھے۔ نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔ گیمز میں جمعہ کو تین کھیلوں کے مقابلے شروع ہوں گے۔ مردوں اور خواتین کے فٹبال ٹورنامنٹ کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم جبکہ مردوں اور خواتین کے شوٹنگ بال مقابلے پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کارساز، مردوں اور خواتین کے سیلنگ مقابلے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ...
غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک)ہتباہی اور جنگ کے سائے میں گھرے غزہ میں طویل دکھوں کے بعد بالآخر خوشی کا ایک منفرد موقع سامنے آیا جہاں 54 جوڑے اجتماعی شادی کی ایک بڑی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ اس تقریب میں 21 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جو غزہ کے عوام کے لیے امید اور حوصلے کی علامت بن گئی۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اجتماعی شادی غزہ کے علاقے خان یونس میں منعقد ہوئی، جس میں شامل دلہنوں نے تباہ شدہ عمارتوں کے سائے تلے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے اپنی نئی زندگی کی جانب سفر کا آغاز کیا۔ ان دلہنوں میں 27 سالہ ایمان حسن لَوا بھی شامل تھیں جنہیں...
مکہ مکرمہ کی ایک شاندار فضائی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جس میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کو خلا سے بھی ایک روشن نقطے کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصویر تقریباً 400 کلومیٹر بلندی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی ہے۔ ناسا کے خلا باز ڈان پیٹِٹ نے یہ تصویر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی اور لکھا کہ مکہ مکرمہ کا خلائی نظارہ، درمیان میں دکھائی دینے والا روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو خلا سے بھی صاف نظر آتا ہے۔ ڈان پیٹٹ آئی ایس ایس کے اپنے چوتھے مشن کے دوران خلائی فوٹوگرافی کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے یہ منظر اسٹیشن کی کاپولا...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں تین سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت کے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ باغ ابن قاسم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ میں خود بچوں والا ہوں، ابراہیم کی والدہ کی چیخیں سُن کر بہت تکلیف پہنچی، اب اس واقعے پر کوئی بلیم گیم نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور میئر اعتراف کرتا ہوں کہ ہم اس واقعے کو روک نہیں سکے تاہم مستقبل میں روک تھام کیلیے اس حادثے کو مثال بناکر اقدامات کریں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ میں نے ابراہیم کے اہل خانہ سے معافی مانگی جبکہ اپنی اور انتظامیہ...
کراچی میں نیپا چورنگی پر واقع نجی اسٹور کے باہر گٹر کا ڈھکن ٹوٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔لنک روڈ پر 17 نومبر کی رات 2 بج کر 5 منٹ پر گٹر کا ڈھکن ڈمپر کے گزرنے کے باعث ٹوٹا تھا، جس کے بعد سے مین ہول کھلا پڑا تھا۔اس سے قبل کے ایم سی نے نیپا فلائی اوور کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار بی آر ٹی تعمیرات اور نجی اسٹور کی انتظامیہ کو قرار دے دیا۔کے ایم سی نے گلشن اقبال ٹاؤن میں نیپا فلائی اوور کے قریب نجی اسٹور کے سامنے بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی سی بی کے مطالبق سری لنکا اور آسٹریلیا کے ساتھ ٹی20 سیریز شیڈول ہونے کے باعث قومی کرکٹرز کو بگ بیش اور دیگر لیگ چھوڑ کر نیشنل ڈیوٹی پر آنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جن کھلاڑیوں کو این او سی دیا ہے ان کو نیشنل ڈیوٹی سے متعلق تیار رہنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے قومی کرکٹرز کو 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی ، حارث روف شاداب خان اور حسن علی کو این او...
عمران خان سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہونگی،فیصل واوڈا کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں کو سخت پیغام
عمران خان سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہونگی،فیصل واوڈا کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں کو سخت پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں کو سخت پیغام دے دیا۔فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی فیملی اور وکلا کی ملاقاتوں کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ ذہنی مریض، اندھے اور بہرے آئین و قانون کے مطابق سن لیں فیملی کی ملاقات صرف حال احوال کیلئے ہوگی جبکہ وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت...
اسلام آباد: پی آئی کی نجکاری کے لیے بولی 23 دسمبر کو ہوگی، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے، نجکاری کیلئے بِڈنگ ملک بھر میں ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے والی تمام کارباوری شخصیات اور کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا کھویا ہوا تشخص بحال کرنے اور قومی ایئرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نجکاری کا عمل سہل طور سے جاری ہے، انشاء اللہ جلد پی آئی اے ایک مرتبہ پھر سے "گریٹ پیپل...
پاکستان میں اس ماہ 2 سرکاری تعطیلات ہوں گی، جو دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں مسلسل 2 دن منائی جائیں گی۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ دونوں تعطیلات ایک قومی موقع اور ایک مذہبی تہوار کے سلسلے میں دی جا رہی ہیں۔ وفاقی حکومت کے سالانہ تعطیلاتی شیڈول میں یہ تاریخیں پہلے سے مقرر تھیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر کو ملک بھر میں یومِ قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ جبکہ 26 دسمبر کو ملک بھر کے مسیحی برادری کے لیے ایک اضافی تعطیل دی جائے گی، جو خصوصی طور پر اسی کمیونٹی کے لیے مختص ہے۔ یہ دونوں تعطیلات کابینہ ڈویژن کے سال 2025 کے سالانہ کیلنڈر کا حصہ ہیں، جس میں...
ہر سال 3 دسمبر کو دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ معاشرے میں وہ تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں جو جسمانی کمزوری کے باعث کسی بھی شہری کو مکمل زندگی گزارنے سے روکتی ہیں۔ لیکن آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں یہ دن محض ایک رسمی کارروائی محسوس ہوتا ہے کیونکہ شہر میں سہولیات کی وہ بنیادی شکل بھی میسر نہیں جو ایک معذور شہری کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے ضروری ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد کی گلیاں، بازار، عوامی دفاتر اور پبلک پوائنٹس وہ تمام بنیادی تقاضے پورے نہیں کرتے جو کسی بھی بیسٹ پریکٹس شہر میں معذور افراد کے لیے لازمی سمجھے جاتے...
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں لیمپس، چٹائیاں، مچھر دانیاں، خشک دودھ، تیار کھانا اور ادویات شامل ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر پہلے ہی سری لنکا میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، سری لنکن صدر کی درخواست پر پاک آرمی کے عارضی پل روانہ کر رہے ہیں۔ ہائی کمشنر سری لنکا فریڈ سینویراتھنے نے کہا کہ فوری امداد کی فراہمی پر پاکستانی عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں، پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">معروف عالم دین اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا ہو گئے اور اس وقت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور وہ باقاعدگی سے اپنی نمازیں بھی ادا کر رہے ہیں۔مفتی عبدالرزاق نقشبندی نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مفتی منیب الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اور امکان ہے کہ بدھ کے روز انہیں گھر منتقل کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اہلخانہ نے عوام سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کا افتتاحی میچ: ڈیزرٹ وائپرز کی دبئی کیپیٹلز کے خلاف 4 وکٹوں سے شاندار فتح
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کا افتتاحی میچ: ڈیزرٹ وائپرز کی دبئی کیپیٹلز کے خلاف 4 وکٹوں سے شاندار فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز دبئی، ڈیزرٹ وائپرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر گزشتہ سیزن کے فائنل کا بدلہ لے لیا۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں وائپرز نے کیپیٹلز کے خلاف چھ میچوں پر محیط شکستوں کا سلسلہ توڑ دیا۔ یہ فتح آندریز گوس کی نصف سنچری اور گیند بازوں کی جامع کارکردگی کی مرہون منت تھی۔ یہ نتیجہ وائپرز کی ٹورنامنٹ کے تمام سیزنز میں 21ویں فتح...
ایران کے تاریخی شہر شیراز میں منعقد ہونے والے 43ویں فجر فلم فیسٹیول میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی گئی۔ وفاقی وزیر ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے معروف پاکستانی فلم سازوں کے ہمراہ پاکستان کو مہمان خصوصی کے طور پر پیش کیا۔ مزید پڑھیں: لندن فلم فیسٹیول میں سرپرائز انٹری، بروس اسپرنگسٹین کی اپنی کہانی پر مبنی فلم کی رونمائی فجر فلم فیسٹیول میں پاکستان کی شرکت ایران کے تاریخی شہر شیراز میں منعقد ہونے والے 43ویں فجر فلم فیسٹیول میں وفاقی وزیر ثقافت جناب اورنگزیب خان کھچی نے معروف پاکستانی فلم سازوں کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی۔@asifbashirch @KulAalam pic.twitter.com/oVS58CzaCP — Media Talk (@mediatalk922) December 3, 2025 اپنے کلیدی خطاب میں وزیر ثقافت نے دونوں ممالک کے درمیان فلموں...
2025ء شوبز اور اسپورٹس کی دنیا میں رشتوں کے اختتام کا سال ثابت ہوا، کچھ جوڑوں نے خاموشی سے راستے جدا کیے تو کچھ کی علیحدگیاں سرخیوں پر چھا گئیں۔ 2025ء اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، سال کے آخری ماہ میں یہاں اُن مشہور شخصیات کا خلاصہ ہے جنہوں نے رواں سال علیحدگی اختیار کی۔ دھناشری ورما اور یوزویندر چہل کوریوگرافر دھناشری ورما اور بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی علیحدگی سال کی سب سے زیادہ زیرِ بحث طلاقوں میں شامل رہی، طلاق کے بعد دھناشری ورما کو ملنے والے 4 کروڑ روپے اور مختلف افواہوں نے اس معاملے کو مسلسل خبروں میں رکھا۔ اس جوڑی نے 2020ء میں شادی کی تھی اور اِن کی طلاق مارچ 2025ء...
کراچی: کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب آغا اسٹیل کے پاس واقع آٹو پارٹس کی فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے مولڈنگ ڈپارٹمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر حکام کے مطابق آگ پلاسٹک دانے کے ذخیرے میں لگی تھی جس کے باعث شعلے تیزی سے پھیل گئے۔ فائر افسر فخر کے مطابق آگ کی اطلاع صبح تقریباً چھ بجے موصول ہوئی جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو کارروائی شروع کی گئی۔ کے ایم سی فائر بریگیڈ کے پانچ اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے پانچ فائر ٹینڈرز نے مل کر آپریشن میں حصہ لیا۔ اسٹیشن افسر لانڈھی کے مطابق دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور...
لندن (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ سال 2025 میں ایشیا کی سب سے کمزور اور بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی کرنسی کی مسلسل گراوٹ نے نہ صرف عالمی مالیاتی اداروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی کمزور بنیادیں بھی بے نقاب کر دی ہیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق ’’شائننگ انڈیا‘‘ کے دعوؤں اور زمینی حقائق میں نمایاں تضاد اب کھل کر سامنے آ چکا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطے کی دیگر کرنسیاں، جن میں تائیوان، ملائیشیا اور تھائی لینڈ شامل ہیں، مستحکم رہیں جبکہ بھارتی روپیہ مسلسل تنزلی کی طرف بڑھتا رہا۔ رپورٹ...
کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغان طالبان رجیم کی سخت پابندیوں اور سفاکانہ حکمرانی کے تحت افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور اقتصادی مشکلات نے ہزاروں افغان خاندانوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق، نوجوان تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہیں اور کم تنخواہ پر کام کرنے کے باوجود اپنی بنیادی ضروریات پوری نہیں کر پا رہے۔ افغان طالبان رجیم سخت پابندیوں کی آڑ میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں مصروفافغان عوام کی زندگیاں اور بنیادی حقوق طالبان کی سفاکی اور دہشت گردانہ حکمرانی کی بھینٹ چڑھ گئےبے روزگاری اور اقتصادی مشکلات نے ہزاروں افغان خاندانوں کی زندگی اجیرن کر دی@pajhwok @ReutersPakistan pic.twitter.com/ionBDGqrnB — Media Talk (@mediatalk922) December 3, 2025...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت نے خصوصی افراد کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں اقدامات جاری ہیں۔ صدر زرداری کے مطابق قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو، سرٹیفیکیشن اور سماجی تحفظ سے متعلق سہولیات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے جب کہ خصوصی افراد کے لیے بہتر روزگار اور نقل و...
اس دوران شام کی صورتحال اور دیگر علاقائی سیکورٹی چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔ تاہم خطے میں ایران کا کردار اور استحکام برقرار رکھنے کیلئے مثبت تعاون کی ضرورت کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریكی ڈپٹی سیکرٹری خارجہ "مائیکل ریگاس" نے بغداد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" سے ملاقات كی۔ ملاقات میں خطے میں کشیدگی کی کمی پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ امریکہ و عراق کے باہمی تعلقات کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی اس گفتگو کا مرکز رہے۔ بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کے...
کراچی: باغ کورنگی روڈ سنگر چورنگی سے شاہ فیصل جانے والے دونوں ٹریک پر علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کر کے بند کر دیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی حد نگاہ تک قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موٹر سائیکل سوار خواتین اور بچے بھی ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے دکھائی دیے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور گاڑیوں کو متبادل راستوں کورنگی سنگر چورنگی سے داؤد چورنگی اور شاہ فیصل شمع شاپنگ سینٹر سے واپس شارع بھٹو کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(صباح نیوز)سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر 2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی، کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے حالیہ دہائیوں کی بدترین آتشزدگی میں 151 افراد کی ہلاکت کے بعد واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے آزاد کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ حکام کے مطابق وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ کمپلیکس کی عمارتوں میں جاری تعمیر و مرمت کے دوران غیر معیاری پلاسٹک میش اور انسولیشن فوم استعمال کیا گیا، جس نے آگ کے تیزی سے پھیلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پولیس اب تک 13 افراد کو گرفتار کر چکی ہے، جبکہ انسداد بدعنوانی کمیشن نے بھی 12 افراد کو ممکنہ کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ دونوں تحقیقات میں گرفتار کیے گئے افراد میں کوئی مشترک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کوڑا چننے والا شخص کورنگی کے علاقے میں کوڑے کے ڈھیر پراپنی گزربسر کے لیے بیجنے کے قابل کارآمد چیزیں تلاش کررہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-15 لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کیلیے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر کو شائع کی جائے گی۔امیدوار 15 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، پولنگ 24 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی پنجاب میں ہو گی، کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر 10 کورٹ اسٹریٹ لاہور میں 4 سے 5 دسمبر کے درمیان وصول کیے جائیں گے۔ سیف اللہ
کراچی: مومن آباد پولیس نے رحیم شاہ کالونی کے ٹو پہاڑی کے قریب ڈکیت گینگ سے مبینہ مقابلے کے دوران 3 زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار 3 ڈاکوؤں کو مہران ولد ابراہیم ، اسمٰعیل ولد فضل خالق ، فہیم ولد گلشیر کے نام سے جبکہ چوتھے ساتھی کو اکرام عرف ببلا ولد اکرم کے نام سے شناخت کیا گیا جن کیے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، چلیدہ خول ، چھینے گئے موبائل فونز ، نقدی اور 2 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے تینوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ...
سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ قوم اور مسلح افواج نے دشمن کو عددی برتری کے باوجود شکست سے دوچار کیا، معرکۂ حق میں کامیابی قومی طاقت اور سب سے بڑھ کر اللّٰہ تعالیٰ کی خصوصی رحمتوں کا نتیجہ تھی۔ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رسالپور میں گریجویشن پریڈ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس نے 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی پاکستان فضائیہ کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے۔ 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کی خودمختاری پر حملہ...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکا ءنے ملاقات کی جس میں فیلڈ مارشل نے دنیا کے سب سے مشکل فوجی مقابلوں میں شاندارکارکردگی پرٹیم کو مبارکباد دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ فیلڈ مارشل نے دنیا کے سب سے مشکل فوجی مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء کی جسمانی برداشت،حکمت عملی میں مہارت اور بہترین ٹیم ورک کی تعریف کی اور ٹیم کی محنت اور سخت تربیت کو...
کراچی (نیوزڈیسک) مفتی منیب ڈینگی کا شکار ہوئے، حالت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا، اب طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ مفتی اعظم پاکستان اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔ ترجمان مفتی عبد الرزاق کے مطابق مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس ہوا، حالت تشویش ناک ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ مفتی منیب الرحمان کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کریں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نوجوان کو قتل کرنے والے ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر زندہ جلا دیا۔ کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 7 بلوچ گوٹھ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو گولی ماری، فائرنگ کی آواز سن کر لوگ جمع ہوئے تو ڈاکو فرار ہونے لگے اس دوران ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ مشتعل عوام نے ڈاکو کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اس کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو جلتا رہا، بچنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارتا رہا اور لوگ ویڈیو بناتے رہے، پولیس اہلکار نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی لیکن تب تک ڈاکو کی...
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ترک وزیر توانائی کی میٹنگ؛ ترک پیٹرولیم کمپنی کا دفتر پاکستان میں کھولا جائے گا
سٹی 42: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ترک وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار کی وفود کی سطح پر میٹنگ ہوئی ۔ دو طرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف میں توانائی و مائننگ اہم کردار ادا کریں گے۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ ترک پیٹرولیم کمپنی کا اسلام آباد میں دفتر اسی ماہ کھولا جائے گا ۔اسلام آباد دفتر میں دس ترک ماہرین سمیت مقامی عملہ بھی تعینات ہوگا۔پاکستان اور ترکیہ کا تیل و گیس اور مائننگ سیکٹر میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ترک وزیر توانائی نے کہا تیل و گیس تلاش میں ترکیہ کی پاکستان میں پہلے...
کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہم آلودگی، ایس آئی آر اور کئی دیگر اہم موضوعات پر ایوان میں بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن مودی حکومت کسی بھی موضوع پر بحث کیلئے راضی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف کانگریس سڑک اور پارلیمنٹ دونوں جگہ آواز اٹھاتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ کانگریس کے سرکردہ لیڈران آج پارلیمنٹ احاطہ میں ایس آئی آر کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے نظر آئے اور پھر راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے ایس آئی آر معاملہ پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے بحث کرانے کا زوردار مطالبہ رکھا۔ کانگریس کمیٹی کے...