کراچی کی گندگی، ٹوٹی سڑکیں اور ناقص انفراسٹرکچر، بشریٰ انصاری کا شدید اظہار برہمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے ذمہ داران سے سوال کیا ہے کہ اگر وہ خود کراچی کے باسی ہیں تو کیا انہیں اپنے شہر سے محبت نہیں؟
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ کراچی میں گندگی، ٹوٹی ہوئی سڑکیں، ناقص انفراسٹرکچر اور ناکارہ صفائی کا نظام انتہائی تشویشناک حد تک بگڑ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پورے ملک کو روزگار دیتا ہے، لیکن دہائیوں سے اس کی بہتری کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایک سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنا رہیں، تاہم ذمہ داران کی خاموشی اور عدم دلچسپی باعثِ تشویش ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں اور شہر کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کریں۔
View this post on InstagramA post shared by Bushra Bashir (@ansari.
اداکارہ نے کہا کہ کراچی کے لوگ اب بھی پرامید اور مہمان نواز ہیں مگر وقت آ گیا ہے کہ صرف دعووں کے بجائے صفائی، انفراسٹرکچر کی بحالی اور منظم شہری نظام کے لیے حقیقی قدم اٹھائے جائیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سانحہ نیپا شہر میں جاری بد انتظامی و غفلت کا نتیجہ ہے‘ جاوداں فہیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-01-5
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے گزشتہ روز گٹر میں گر کر کمسن بچے کی افسوسناک اور المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ شہر میں برسوں سے جاری بدانتظامی اور غفلت کا نتیجہ ہے۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور میئر کراچی اس صورتِ حال کے براہِ راست ذمے دار ہیں، جو شہریوں کے بنیادی تحفظ کو یقینی بنانے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلے مین ہولز اور ٹوٹے ہوئے ڈھکن اہل کراچی بالخصوص بچوں کے لیے مستقل خطرہ بن چکے ہیں، یہ سانحہ واضح کرتا ہے کہ شہری نظامِ حکومت کا کوئی پرسان حال نہیں۔ تباہ حال نظام فوری اصلاحات کا متقاضی ہے۔جاوداں فہیم نے مطالبہ کیا کہ شہر بھر میں تمام خطرناک مقامات کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جائے اور غفلت کے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے غم زدہ خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ آپ کے غم میں شریک ہیں ۔