ANKARA:

ترکیے نے پاکستان میں ڈرونز کی تیاری کے ساتھ ساتھ اپنے ففتھ جنریشن جنگی طیاروں کے پروگرام کان میں شراکت دار بنانے کا خواہاں ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ترک عہدیداروں نے بتایا کہ ترکیے نے پاکستان میں ڈرونز بنانے کے لیے تنصیات قائم کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے جو انقرہ کا عالمی مارکیٹ میں اپنی دفاعی صنعت کو توسیع دینے کی مہم کا حصہ ہے۔

شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پرعہدیداروں نے بتایا کہ مذکورہ پروجیکٹ کے حوالے سے مذاکرات میں اکتوبر سے اب تک بڑی پیش رفت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ترکیے جدید اور طویل فاصلے تک اڑان بھرنے والے ڈرونز برآمد کرے گا جو پاکستان میں تیار کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان گفتگو ترکیے کی اپنی دفاعی صنعت کو توسیع دینے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو صدر رجب طیب اردوان کی مشرق وسطیٰ اور دیگر میدانوں میں اپنے اثر ورسوخ بڑھانے کے ارادوں کے حوالے سے مرتب حکمت عملی میں شامل ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ترکیے کے پاکستان کے ساتھ طویل دوستانہ تعلقات ہیں اور مشترکہ معاہدے کے تحت اپنی بحریہ کے لیے جدید جنگی جہازوں کی تیاری کر رہا ہے، اسی طرح ترکیے نے پاکستان کے ایف-16 کی اپ گریڈیشن کی تھی اور اب اپنے ففتھ جنریشن فائٹر پروگرام کان میں بھی پاکستان کو اپنا شراکت دار بنانے کا خواہا ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ ترکیے نے رواں برس انڈونیشیا کے ساتھ جنگی طیاروں کی فروخت کے معاہدے کا اعلان کیا تھا، اسی طرح سعودی عرب اور شام کو مزید دفاعی برآمدات کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

ترک صدر کی دفاعی صنعتی ادارے کے سربراہ ہولک گورگن نے بتایا کہ ترکیے کی دفاعی برآمدات رواں برس کے ابتدائی 11 مہینوں میں 30 فیصد اضافہ ہو کر ریکارڈ 7.

5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان میں نے بتایا کہ ترکیے نے کہ ترکیے

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ