الیکشن کمشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا پنجاب حکومت کو مزید 4ہفتوں کی مہلت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمشن آف پاکستان نے دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمشن کا اجلاس ہوا، جس میں معزز ممبرانِ کمشن، سیکرٹری اور سینئر افسران نے شرکت کی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمشن کی جانب سے کمشن کو جامع بریفنگ دی گئی۔دوران بریفنگ سیکرٹری الیکشن کمشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ء منظور کر لیا ہے، گورنر پنجاب نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ء کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ کے ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء منسوخ ہوگیا، ایکٹ 2022ء کے تحت جاری حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینا چاہیے۔اجلاس میں الیکشن کمشن آف پاکستان نے دسمبر میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا، الیکشن کمشن نے پنجاب حکومت کو مزید 4 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے پنجاب بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا کام روک دیا۔بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول واپس لینے کا فیصلہ پنجاب حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے تحت کرانے کا فیصلہ کر لیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 ء کے تحت دیا گیا حلقہ بندی کا شیڈول واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمشن نے پنجاب حکومت کو حلقہ بندی اور ڈیمارکیشن رولزکیلئے 4 ہفتے دے دیئے، حلقہ بندی اور ڈیمارکیشن رولز کیلئے دی گئی مہلت میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا، حکام کے مطابق مقررہ مدت میں کام نہ ہوا تو معاملے کی سماعت کرکے مناسب فیصلہ کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پنجاب میں بلدیاتی لوکل گورنمنٹ ایکٹ بلدیاتی انتخابات الیکشن کمشن نے کا شیڈول واپس پنجاب حکومت
پڑھیں:
تمام غیرقانونی مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنا چاہیے، شہری
--فائل فوٹوخیبر پختونخوا کے عوام نے غیرقانونی افغانیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جتنے بھی غیرقانونی مہاجرین ہیں انہیں ان کے ملک واپس بھیجنا چاہیے۔
خیبر پختونخوا کے عوام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کو نکالنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے، واپس جانے والے افغان مہاجرین کو کیمپوں میں رکھا جارہا ہے اور سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کہاں سے آپریٹ ہورہا ہے اس بارے میں علم نہیں ہے۔
شہریوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق فیصلہ مثبت اور قابلِ ستائش اقدام ہے، ہم نے 40 سال افغانیوں کی مہمان نوازی کی اور ان کا وزیر خارجہ بھارت سے مدد مانگ رہا ہے۔
شہریوں نے حکومت سے درخواست کی کہ افغان مہاجرین کو مزید وقت نہ دیا جائے۔