اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام چاہتا ہے۔ اس کے علاقے کی ساکھ کی کوئی خلاف ورزی کی گئی تو اپنے شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت اور بہتری کی خاطر براہ راست یا بالواسطہ سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج عوام مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور یہ تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔ دہشت گرد پراکسیز کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہاں کے عوام محب وطن، باصلاحیت اور پرعزم ہیں۔ بلوچستان کے عوام ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں۔ صوبے کے عوام بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے وفاقی، صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام صوبے کے بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نوجوان ترقی اور دیرپا استحکام کے لئے اپناکردار ادا کریں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کے عوام

پڑھیں:

مشعال ملک کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد

اپنے بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی تقرری کو پاکستان اور کشمیر کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی تقرری کو پاکستان اور کشمیر کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر جرات و قائدانہ صلاحیت کے حامل ہیں، بھارتی جارحیت کے مقابلے میں عاصم منیر کی حکمت عملی نے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھایا، عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بری، بحری، فضائی افواج کا رابطہ مزید مضبوط ہو گا، خطے میں امن و استحکام کے نئے دور کی توقعات ہیں، کشمیری عوام پاک افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ سے براہ راست رابطہ، سیکریٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی برطرف
  • صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
  • فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو ایک نیا استحکام اور توانائی ملے گی، فیض نقشبندی
  • عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری: فیلڈ مارشل کا معرکہ حق میں فیصلہ کن فتح تک پہنچانے میں اہم کردار ہے، وزیراعظم
  • مشعال ملک کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد
  • پاکستان اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا
  • کم کرائے پر جائیں یو اے ای، پاکستانیوں کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان
  • لبنان اور اسرائیل کے درمیان پہلی براہ راست سویلین بات چیت، خطے میں بڑی سفارتی پیش رفت
  • لبنان اور اسرائیل کے درمیان پہلی براہ راست سویلین بات چیت، خطے میں بڑی سفارتی پیش رفت