چینی سائنسدانوں نے 9000 گھنٹے چلنے والی لیتھیئم بیٹری ایجاد کرلی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
چینی سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کی لیتھیئم بیٹری متعارف کروا دی ہے جو 9 ہزار گھنٹوں تک محفوظ طریقے سے چل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٰالیکٹرک گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹریوں سے متعلق بڑا دعوی
اس پیشرفت کو لیتھیئم بیٹری ٹیکنالوجی میں ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے جو مستقبل میں الیکٹرک گاڑیوں اور بجلی کے گرڈ جیسے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے نظاموں کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
بیٹری فیل ہونے کی عام وجوہاتروایتی لیتھیئم میٹل بیٹریاں اگرچہ زیادہ توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں لیکن ان میں لیکج، آگ لگنے اور خطرناک سوئی نما دھات کے ڈھانچے بننے جیسے مسائل پائے جاتے ہیں جو بیٹری کی محفوظ کارکردگی اور زندگی کو متاثر کرتے ہیں۔
نیا حل: جدید الیکٹرولائٹستحقیقی جریدے جرنل آف دی امریکن کیمکل سوسائٹی میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق چینی ماہرین نے ایک نئی قسم کے الیکٹرولائٹز متعارف کروائے ہیں جنہیں ’ڈیپ یوٹیکٹک جیل الیکٹرولائٹس‘ کہا جاتا ہے۔ یہ فلورینیٹڈ امائیڈز پر مبنی ہیں جو الیکٹران کھینچنے والی خاصیت رکھتے ہیں اور ان کی تھرمل استحکام بھی بہت بہتر ہے۔
سائنسدانوں کی وضاحتتحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر لیو کے مطابق ہم نے فلورینیٹڈ امائیڈز پر مبنی کئی ڈیپ یوٹیکٹک جیل الیکٹرولائٹس تیار کیے ہیں جن میں بہتر انٹرفیس استحکام، سائیکلنگ ڈیو ربیلٹی، اور تھرمل سیکیورٹی حاصل کی گئی ہے۔
سائنسدانوں نے بتایا کہ یہ بیٹریاں ڈھائی ہزار چارج سائیکلز کے بعد بھی 80 فیصد سے زائد صلاحیت برقرار رکھتی ہیں اور 80 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر بھی 300 سائیکلز تک پرفارمنس قائم رکھتی ہیں۔
مستقبل کی طرف اہم قدمتحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ نیا نظام نہ صرف لیتھیئم دھات کی خطرناک ساخت کو بننے سے روکتا ہے بلکہ اس سے زیادہ کمپیکٹ اور پائیدار بیٹری سسٹم کی تشکیل بھی ممکن ہو گئی ہے۔
ننکائی یونیورسٹی کے سائنسدان تیانفی لیو نے کہا کہ یہ تحقیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح باریک مولیکیولر ڈیزائن بیٹری ڈیویلپمنٹ کے کئی مسائل کو ایک ساتھ حل کر سکتا ہے۔
جبکہ تحقیق کے ایک اور مصنف کائی ژانگ نے کہا کہ یہ حکمت عملی بنیادی کیمسٹری کو حقیقی دنیا کی ضرورتوں سے جوڑتی ہے اور اگلی نسل کے الیکٹرولائٹ ڈیزائن کے لیے ایک نقشہ فراہم کرتی ہے۔
عملی فوائد: ای وی اور پاور گرڈزیہ نئی ٹیکنالوجی مستقبل میں الیکٹرک وہیکلز، اسٹوریج سسٹمز اور دیگر توانائی کے بڑے نظاموں میں زیادہ محفوظ اور طویل عرصے تک چلنے والی بیٹریوں کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 ہزار گھنٹے چلنے والی بیٹری چینی سائنسدان لیتھیئم بیٹری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چینی سائنسدان لیتھیئم بیٹری لیتھیئم بیٹری
پڑھیں:
بال سفید ہونے کا حیران کن فائدہ: ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ
ٹوکیو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ بالوں کا سفید ہونا صرف بڑھاپے کی علامت نہیں بلکہ یہ عمل ممکنہ طور پر جسم کوجلد کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
تحقیق کے مطابق بالوں کی جڑوں میں موجود melanocyte اسٹیم سیل جینیاتی تناؤ کی صورت میں یا تو بالوں کا رنگ ختم کر دیتے ہیں (جس سے بال سفید ہو جاتے ہیں) یا تقسیم ہوکر ایسے خلیات بناتے ہیں جو آگے چل کررسولی (ٹیومر) کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔
محققین نے چوہوں پر تجربات کیے اور پایا کہ جب ڈی این اے کو نقصان پہنچتا ہے تو کچھ خلیات اپنی حفاظتی صلاحیت کے تحت سفید بالوں کا باعث بنتے ہیں تاکہ کینسر جیسے خطرات سے بچا جا سکے۔ تاہم بعض صورتوں میں ماحول یا کیمیائی مادے جیسے الٹرا وائلٹ شعاعیں یا ڈی ایم بی اے اس قدرتی عمل میں مداخلت کرتے ہیں، جس سے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق کینسر کی روک تھام یا علاج کے نئے راستے کھول سکتی ہے۔ یہ نتائج سائنسی جریدےنیچر سیل بائیولوجی میں شائع ہوئے ہیں۔