سربراہ پاک فضائیہ ظہیر بابر سدھو کا دورہ رومانیہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز

بخارسٹ(آئی پی ایس )رومانیہ کے ایئر چیف لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھ سے ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کو بھارتی جارحیت کے خلاف شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کے تاریخی سرکاری دورے کے دوران رومانیہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی سے ملاقات کی۔اس دورے میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فضائیہ ہیڈ کوارٹر آمد پر رومانیہ کی فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔بعد ازاں ائیر چیف نے لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقوں، تبادلہ پروگراموں اور فضائی و زمینی عملے کی تربیت سمیت آپریشنل تعاون کو مزید استوار کرنے پر تفصیلی بات چیت کی۔

لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی نے بھارتی جارحیت کے خلاف حالیہ کامیابی میں پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ انہوں نے سربراہ پاک فضائیہ کی بصیرت انگیز قیادت میں خود انحصاری کے اقدامات کے ذریعے حاصل کی گئی ترقی کو بھی سراہا۔دونوں معززین نے مشترکہ فضائی دفاعی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پائیدار تعاون کے لیے مضبوط ادارہ جاتی میکانزم بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران، دونوں ائیر چیفس نے باہمی تعاون کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور جدید ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں موجودہ دفاعی صنعتی شراکت داری کو توسیع دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔سربراہ پاک فضائیہ کا رومانیہ کا یہ دورہ پاکستان اور رومانیہ کے عسکری تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت کا حامل ہے جو تیزی سے ابھرتے ہوئے سکیورٹی ماحول میں امن، ترقی اور باہمی دفاعی تعاون کے لیے دونوں ممالک کے پائیدار عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرباجوڑ، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی حالت میں فرار باجوڑ، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی حالت میں فرار نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ ، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6دہشتگرد ہلاک بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے محسن نقوی کا پختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق کیس، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سربراہ پاک فضائیہ تبادلہ خیال بابر سدھو فضائیہ کے ائیر چیف کے لیے

پڑھیں:

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب کو فون، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلی فون کیا  اور علاقائی اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے غزہ کے شہریوں کے صرف اخراج کے لئے رفاہ کراسنگ کو محدود کرنے کے اسرائیلی یکطرفہ منصوبے کی   مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام امن منصوبے کی واضح خلاف ورزی ہے اور غزہ کے متاثرہ عوام تک انسانی امداد کی فراہمی میں شدید رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ غزہ کے نہتے شہریوں کے لئے بلاتعطل اور آزادانہ انسانی امداد کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں تیز کی جائیں۔ انہوں نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے قریبی رابطوں اور مربوط  پیشرفت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب کو فون، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال 
  • اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال
  • وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو مبارک باد
  • خواجہ آصف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر و ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو مبارکباد
  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری
  • برسلز: نیٹو وزرائے خارجہ کا اجلاس ، روس یوکرین جنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • وزیراعظم نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سال توسیع کی منظوری دیدی
  • محسن نقوی اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
  • فضل الرحمان کی راجہ ظفر الحق سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل سے سعودی، بحرینی کمانڈرز کی ملاقاتیں، دفاعی تعاون، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال