جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کی پسماندگی ختم کر کے ریاست کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی، مسالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گی، گلگت بلتستان میں خواتین یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی پسماندگی کے ذمہ دار روایتی پارٹیاں اور نااہل حکمران ہیں، جماعت اسلامی گلگت بلتستان کی پسماندگی ختم کر کے ریاست کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی، مسالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گی، گلگت بلتستان میں خواتین یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کرے گی، نوجوانوں کو بنو قابل پروگرام کے تحت 50 ہزار ہنرمند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی، جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں ہر حلقہ انتخاب سے حصے لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے موقع پر مشتاق ایڈووکیٹ، مولانا تنویر حیدری، مولانا عبد السمیع، کفایت دین، عبد الباسط، دیگر قائدین موجود تھے۔ گلگت بلتستان کی قیادت نے گلگت بلتستان کے مسائل سے آگاہ کیا اور انتخابات کے حوالے سے بریف کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صاف شفاف انتخابات وقت اور حالات کا تقاضا ہے عوامی مینڈیٹ والے ہی یہاں کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے اراکین جنرل کونسل کا یہ اجلاس گلگت بلتستان میں امیر اہلسنت و الجماعت قاضی نثار پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتا ہے اور اس کو گلگت بلتستان کے مسلکی ہم آہنگی پر حملہ قرار دیتا ہے اور جی بی کے عوام سے اپیل کرتا ہے کہ یہ حساس خطہ ہے اور دشمنوں کی نظریں اس پر لگی ہیں سب مل کر ان سازشوں کو ناکام بنائیں۔ یہ اجلاس اس امر پر تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ گلگت بلتستان میں قائم حکومتی ڈھانچہ عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے، آئے روز گلگت بلتستان اور چین باڈر پر تاجروں سمیت، وکلاء اور دیگر ملازمین اپنے اپنے مطالبات تسلیم کرانے کے لیے سڑکوں پر ہوتے ہیں، جس سے عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حکومت صحت اور تعلیم کی سہولیات مفت فراہم کرے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ 20 ہزار میگاوٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والا یہ خطہ بجلی کی کمی وجہ سے بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے، شدید گرمی میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے، جس سے روزمرہ کے معاملات متاثر ہو رہے ہیں، فوری طور پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ داسو اور دیامر ڈیم کی تعمیر کا کام تیز کیا جائے، متاثرین ڈیم کے مسائل حل کیے جائیں۔ یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئینی طور پر باہم مربوط کیا جائے، گلگت بلتستان کو بھی آزاد کشمیر کی طرز کا نظام حکومت دیا جائے، ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو دو الگ یونٹس کی شکل دی جائے۔ کشمیر کونسل کو اپر ہاؤس کا درجہ دے کر ریاست کے دونوں آزاد خطوں کی برابر نمائندگی دی جائے، صدر ایک ہو اور وزراء اعظم الگ الگ ہوں، ایک ٹرم میں صدر آزاد کشمیر سے ہو اور ایک ٹرم میں صدر گلگت بلتستان سے ہو، دونوں کو باہم مربوط کر کے تحریک آزادی کشمیر کا موثر بیس کیمپ بنایا جائے۔ یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان میں کرپشن اقربا پروری کا خاتمہ کر کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ منصوبے بروقت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ان کی لاگت کئی گنا بڑھ جاتی ہے، متحرک اور بااختیار حکومتی ڈھانچہ ہی ان مسائل سے ریاست کو نکال سکتا ہے۔ استور ویلی روڈ جس کا ٹینڈر بھی ہو چکا ہے، التوا کا شکار ہے، اس پر فوری کام کا آغاز کیا جائے۔ یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو باہم ملانے والی شاہراہ شونٹر کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے اور کام کا آغاز کیا جائے۔ یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی گلگت بلتستان گلگت بلتستان کی پسماندگی گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان کے مشتاق خان کیا جائے کے مسائل کرے گی

پڑھیں:

تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی تو مسائل کا حل ہو سکتا ہے: اسد عمر

سینئر سیاستدان اسد عمر نے کہا ہے کہ غریب موٹر سائیکل والے پر چالان کیے جا رہے ہیں طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں۔اسد عمر نے انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کی جانب سے 8 کمیٹیاں بنائی گئیں جو معیشت کو بہتر کرنے کا طریقہ بتائیں گی، آپ نے ڈیڑھ سال سے کیا کیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی تو مسائل کا حل ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر: عامر ذیشان جرال ڈی جی پولیٹیکل افیئرز وزیراعظم سیکرٹریٹ تعینات
  • ایکشن کمیٹی رکن کی ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیزی قابلِ افسوس ہے، ترجمان آزاد کشمیر حکومت
  • بابری مسجد کی شہادت نے بھارت کے سیکولر دعوﺅں کی قلعی کھول دی تھی، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ
  • تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی تو مسائل کا حل ہو سکتا ہے: اسد عمر
  • بیس کیمپ کی حکومت کا بنیادی مقصد تحریکِ آزادیِ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے، فیصل ممتاز راٹھور
  • 2026 میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: فیصل ممتاز راٹھور
  • مقبول گوندل نے آڈیٹر جنرل آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ کا اضافی منصوبہ جون 2026 تک مکمل ہوگا
  • مسلم لیگ ق کے رہنما وزیر محمد اسحاق کا سکردو حلقہ 4 روندو سے باقاعدہ الیکشن لڑنے کا اعلان
  • بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلیے سنگین خطرہ، مقررین