2025-10-22@16:31:16 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«ڈیجیٹل خواندگی»:
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی ٹیکس چوری پکڑنے کے لئے نیا ڈیجیٹل انوائسز سسٹم یکم نومبر سے نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ فیصل آباد سمیت ملک بھر کی ٹیکسٹائل فیکٹریوں اور ایکسپورٹرز کو ڈیجیٹل انوائسز سسٹم میں رجسٹرڈ ہونے کا پابند کیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل انوائس سسٹم میں رجسٹرڈ نہ ہونے اور مشکوک مینوفیکچرنگ کرنے والی ٹیکسٹائل ملز کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ایسی تمام فیکٹریوں کے گیٹ پر کیمرے نصب کرکے انکی براہ راست نگرانی کی جائے گی۔ جبکہ ٹیکس چوری میں ملوث صنعتکاروں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج اور ٹیکس ریکوری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین سے متعلق بڑی اصلاحات نافذ کر دی گئیں۔ وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس چوری میں مدد کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہو گی۔ مال کی نقل و حرکت پر مکمل نگرانی کیلئے کارگو ٹریکنگ سسٹم اور ای بلٹی قوانین لاگو ہوں گے۔ کارگو کی نقل و حرکت پر ڈیجیٹل بل کی غلطی پر جرمانہ ہو گا۔ کیش آن ڈلیوری پر کورئیر اور آن لائن ادائیگی پر ٹیکس کٹوتی کی ذمے داری بنکوں کی ہو گی۔ ملک کے اندر یا باہر ڈیجیٹل فروخت کرنے والوں کو ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہونا ہو گا۔ غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے اکاؤنٹس‘ کاروبار اور جائیدادیں سیل...
جے ایس بینک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’زندگی‘ نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروادیا ہے۔ کیو آر ساؤنڈ باکس تجارت پیشہ افراد کےلیے رئیل ٹائم آڈیو الرٹس فراہم کرتا ہے تاکہ لین دین کو آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔ زندگی کا کیو آر ساؤنڈ باکس تجارت پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ساؤنڈ باکس ادائیگی کی فوری تصدیق کی سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ تاخیر یا الجھن سے بچا جاسکے۔ اس نئی سہولت کی مدد سے اب تاجر حضرات صرف ایک بٹن دبانے پر تازہ ترین پے منٹ کی حیثیت کو فوراً چیک کرسکتے ہیں، جس سے ٹرانزیکشنز کا انتظام آسان بناکر شفافیت اور تحفظ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مارچ 2025ء) سماجی نقطہ نگاہ سے پاکستان میں اس عمل کا سب سے مثبت پہلو خواتین کے حقوق پر عمل درآمد کے حوالے سے روایتی پہلو تہی کا بدلتے جانا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن نے کم عرصے میں ملکی خواتین کے لیے ترقیاتی عمل میں ان کی شراکت داری اور ان کی سماجی اور سیاسی طاقت میں بہتری میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ سماجی سطح پر خواتین کے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا حصہ بننے سے کیا فوائد ہو رہے ہیں اور ابھی کس طرح کے چیلنجز باقی ہیں، اس بارے میں پائی جانے والی آراء کافی متنوع ہیں۔ صحافی انیلا اشرف نے جنوبی پنجاب میں کسی خاتون کی سربراہی میں پہلا ڈیجیٹل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں بسنے والی منیرہ خالہ بہت خوش ہیں کہ اب وہ بڑھاپے میں گنتی، نوٹوں کی پہچان اور اے ٹی ایم مشین کا استعمال سیکھیں گی اور یہ بھی کہ کیسے دھوکہ دہی سے بچا جا سکتا ہے۔ منیرہ خالہ اب خود کفیل ہیں اور اس تبدیلی کا راز یہ ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ڈیجیٹل اور مالی خواندگی کی دو روزہ تربیت حاصل کی ہے۔ دنیا کس قدر مشکل لگتی ہو گی، جب جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے دور میں کسی کے پاس اسے چلانے کی صلاحیت نہ ہو۔ وقت کے ساتھ چلنے کے لیے نہ صرف محنت...