سیسی ریفرنڈم میں پیپلز اسٹاف یونین کی تاریخی کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ اور صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن سعید غنی نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے ریفرنڈم میں پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ پیپلز اسٹاف یونین کی تیسری بار شاندار کامیابی پر یونین کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ریفرنڈم میں کل 1615 ووٹرز میں سے 1330 نے ووٹ کاسٹ کیے جن میں پیپلز اسٹاف یونین نے 1271 ووٹ حاصل کر کے تاریخی کامیابی حاصل کی۔سعید غنی نے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، کراچی ڈویڑن کے صدر اسلم سموں، یونین کے صدر احمد نواز سمیجو، چیئرمین اعجاز عباسی اور جنرل سیکریٹری شاکر منیر کو بھی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں اور محنت کشوں کی جماعت ہے اور ہمارا منشور ان کی فلاح و بہبود اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ وزیر محنت نے امید ظاہر کی کہ پیپلز اسٹاف یونین مزدوروں کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ماضی کی طرح آئندہ بھی فعال کردار ادا کرے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یورپی یونین کے وفد کا PUWF کراچی دفتر کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گزشتہ دنوں پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن (PUWF) کے کراچی دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیڈریشن کی قیادت سے ملاقات کی اور پاکستان میں ٹریڈ یونین تحریک کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
وفد نے PUWF کے صدر مختار حسین اعوان، چیئرمین وقار میمن اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد میمن سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران وفد کو پاکستان میں مزدور تنظیموں کے طریق کار، موجودہ صورتحال اور ان مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا جن کا ٹریڈ یونینز کو سامنا ہے۔
صدر PUWF مختار حسین اعوان نے وفد کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں مزدور تحریک مضبوط جذبے کے ساتھ سرگرم ہے، مگر قانونی پیچیدگیاں، ملازمت کے عدم استحکام اور تنظیمی رکاوٹیں مزدور طبقے کو شدید متاثر کرتی ہیں۔ وفد نے ان کی گفتگو میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور مزدوروں کے حقوق کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔
چیئرمین PUWF وقار میمن نے گفتگو میں کہا کہ یورپی یونین کا یہ دورہ پاکستان کے مزدور طبقے کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ مزدوروں کی آواز حقیقت کے ساتھ عالمی سطح تک پہنچائی جائے۔ آج کا یہ رابطہ ہمارے مؤقف کی مضبوطی اور ہماری مسلسل جدوجہد کی کامیابی ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ PUWF مزدوروں کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔
یورپی یونین کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستان میں ٹریڈ یونینز کو درپیش مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے اور مزدوروں کے حقوق کے فروغ کے لیے تعاون کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔ملاقات مثبت اور تعمیری ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ PUWF کی قیادت نے امید ظاہر کی کہ یہ بین الاقوامی رابطے مستقبل میں مزدور طبقے کے لیے نئی راہیں کھولنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔