جے ایس بینک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’زندگی‘ نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروادیا ہے۔

کیو آر ساؤنڈ باکس تجارت پیشہ افراد کےلیے رئیل ٹائم آڈیو الرٹس فراہم کرتا ہے تاکہ لین دین کو آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔

زندگی کا کیو آر ساؤنڈ باکس تجارت پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ساؤنڈ باکس ادائیگی کی فوری تصدیق کی سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ تاخیر یا الجھن سے بچا جاسکے۔

اس نئی سہولت کی مدد سے اب تاجر حضرات صرف ایک بٹن دبانے پر تازہ ترین پے منٹ کی حیثیت کو فوراً چیک کرسکتے ہیں، جس سے ٹرانزیکشنز کا انتظام آسان بناکر شفافیت اور تحفظ کو بڑھایا جاتا ہے۔

زندگی ایپ کے ساتھ اس کا ہم آہنگ انضمام ایک ہموار ادائیگی کا تجربہ فراہم کرتا ہے، جو زیادہ سے زیادہ صارفین کو سروسز فراہم کرنے اور مجموعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں کاروباروں کی مدد کرتا ہے۔

زندگی کے چیف پروڈکٹ آفیسر فیصل خالد نے کہا کہ زندگی کا QR ساؤنڈ باکس پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے منظرنامے کو بہتر بنانے کے ہمارے مشن کی جانب ایک اور قدم ہے۔ تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیاں منظم کرنے کا ایک آسان، محفوظ اور مؤثر طریقہ فراہم کرکے ہم ان کی ترقی کی حمایت کررہے ہیں اور ایک زیادہ جامع مالیاتی نظام میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیجیٹل مالی شمولیت کے وژن کے مطابق زندگی کا QR ساؤنڈ باکس کاروباروں کو محفوظ، قابل اعتماد اور مؤثر لین دین کا حل فراہم کرتا ہے۔ جیسے جیسے پاکستان ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اپناتا جارہا ہے، ’زندگی‘ مالی خود مختاری کو فروغ دینے اور ملک بھر میں ہموار لین دین کے تجربات فراہم کرنے کےلیے صف اول پلیٹ فارم کا کردار ادا کررہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فراہم کرتا ہے QR ساؤنڈ باکس

پڑھیں:

 تاجروں کے بعد غیر قانونی جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی شکنجہ سخت 

ویب ڈیسک: کراچی میں تاجروں کے بعد جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والے شہریوں سے بھتہ خوری کا انکشاف ہوا ہے جس میں  پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والے شہریوں سے بھتہ طلب کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی آئی اے کے ہاتھوں گرفتار بھتہ خوروں کا تعلق لیاری گینگ کے شکیل بادشاہ گروپ سے نکلا۔ ایس ایس پی سی آئی اے امجد شیخ کے مطابق کارروائی نارتھ کراچی صنعتی علاقے میں کی گئی۔ ملزمان پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والوں کی ریکی کرتے تھے اور ایجنٹ بن کر پراپرٹی کے مالک کی تفصیلات حاصل کرتے تھے۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

 غیر ملکی نمبروں سے مالکان کو بھتے کے فون اور دھمکیاں دی جاتی تھیں۔ ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ گروہ کا سرغنہ شہریوں سے اب تک لاکھوں روپے بھتہ طلب کرچکا ہے۔ ملزمان کو ریکی کرنے پر نوے ہزار سے دو لاکھ روپے تک کی رقم دی جاتی تھی، جو آن لائن جاز کیش اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی جاتی تھی۔

 ملزمان کار لفٹنگ، پولیس پر فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرائم میں بھی ملوث پائے گئے۔

موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق

 دوسری جانب رینجرز نے لیاری میں کارروائی کرکے وصی اللہ لاکھو گروپ کا ایک کارندہ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے پچاس سے زائد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا جبکہ وہ قتل اور اقدامِ قتل کی گیارہ سے زائد وارداتوں میں بھی ملوث رہا۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  •  تاجروں کے بعد غیر قانونی جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی شکنجہ سخت 
  • وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کروادی
  • نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز
  • وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان
  • اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلیے موبائل ایپ متعارف
  • اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلئے موبائل ایپ متعارف
  • ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟