HARIPUR:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے-18 پر انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر نے حتمی فہرست جاری کردی ہے جہاں پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

ریٹرننگ افسر نوید الرحمان کی جانب سے این اے-18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کے لیے اسکروٹنی کے عمل کے بعد فارم 32 جاری کر دیا گیا ہے، 13 امیدواروں کے کاغذت نامزدگی درست قرار دیے جبکہ ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔

این اے-18 میں ضمنی انتخاب کے لیے فہرست میں شامل امیدواروں میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی ارم فاطمہ ترک، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان، پیر صابر شاہ، سردار محمد مشتاق، صاحبزادہ حامد شاہ بھی شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی شہرناز عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے ہری پور یو سی چئیرمین عبدالرشید تنولی کے کاغذات مسترد کر دیے ہیں۔

قبل ازیں پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار بابر نواز خان پر اعتراضات لگائے تھے تاہم ریٹرنگ افسر نوید الرحمان نے تمام اعتراضات مسترد کر کے فیصلہ سنا دیا۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے-18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 23 نومبر کو ہوگی جہاں مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز اور پی ٹی آئی کی شہرناز عمر ایوب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ہری پور کی نشست سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی 9 مئی مقدمات میں سزا کے باعث نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انتخاب کے لیے پی ٹی آئی عمر ایوب مسلم لیگ ہری پور

پڑھیں:

کراچی: نیٹی جیٹی فلائی اوور پر پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

نیٹی جیٹی فلائی اوور—فائل فوٹو

کراچی میں نیٹی جیٹی فلائی اوور پر پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈبل کیبن گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر گشت پر مامور پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، جن سے فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوا ہے، جبکہ ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نیٹی جیٹی فلائی اوور پر پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک
  • عمر ایوب کی نااہلی سے خالی نشست پر ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے دار مقابلے کا امکان
  • قومی اسمبلی کے 19ویں اجلاس کی حاضری رپورٹ جاری، 25 فیصد ارکان نے کسی نشست میں شرکت نہیں کی: فافن
  • ایس ایس پی نے لاپروائی پر ایس ایچ او بلوچ کالونی کو برطرف کردیا
  • ایچ ای سی ؛ سلیمان احمد ریجنل ڈائریکٹر کراچی تعینات، نوٹیفکیشن جاری
  • پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
  • کراچی میں پانی کا مصنوعی بحران، نااہلی کیوجہ سے کئی علاقوں میں 1 ہفتے سے فراہمی بند
  • بہار اسمبلی انتخابات کیلئے مجلس اتحاد المسلمین کی پہلی فہرست جاری
  • مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز نے تہلکہ مچا دیا