اے آئی یم آئی ایم نے پہلے 100 نشستوں پر الیکشن لڑنے کا عزم کیا تھا، لیکن اب 25 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے، اس فہرست میں دو غیر مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات 2025 کے لئے مختلف اتحادیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر رسہ کشی جاری ہے۔ دریں اثنا اسد الدین اویسی کی قیادت والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) جس نے عظیم اتحاد کی جانب سے مسترد کئے جانے پر بہار انتخابات میں  100 سیٹوں پر انتخابات لڑنے کا عزم ظاہر کیا تھا، نے اتوار کو 25 امیدواروں کا اعلان کیا، جن میں دو غیر مسلم  امیدوار بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اختر الایمان اور بہار میں پارٹی کے اکلوتے ایم ایل اے کا نام شامل ہے۔

اے آئی یم آئی ایم نے پہلے 100 نشستوں پر الیکشن لڑنے کا عزم کیا تھا، لیکن اب 25 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں دو غیر مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔ سکندرا کی محفوظ نشست سے منوج کمار داس کو ٹکٹ دیا گیا ہے اور ڈھاکہ حلقے سے رانا رنجیت سنگھ کو میدان میں اتارا گیا ہے، جو بی جے پی کے سابق وزیر کے بھائی ہیں۔ زیادہ تر امیدوار سیما نچل علاقے سے ہیں، جہاں مسلم آبادی کی کثیر تعداد ہے۔ یہ علاقہ سیلاب سے متاثر رہتا ہے اور یہاں کے لوگ اکثر نظر انداز کئے جاتے ہیں۔ اے آئی یم آئی ایم کا دعویٰ ہے کہ وہ بہار کے کمزور اور نظرانداز شدہ لوگوں کی آواز بنے گی۔

اے آئی یم آئی ایم نے انڈیا بلاک میں شامل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن آر جے ڈی کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔ گزشتہ انتخابات میں پارٹی نے 19 نشستوں پر مقابلہ کیا اور 5 پر فتح کا پرچم لہرایا تھا، لیکن بعد میں 4 ایم ایل اے آر جے ڈی میں شامل ہو گئے۔ اے آئی ایم آئی ایم نے شوٹر رہ چکے محمد کیف عرف بُنٹی کو اپنا امیدوار بنایا۔ اسد الدین اویسی نے سیوان اسمبلی سیٹ سے شہاب الدین کے شوٹر رہ چکے محمد کیف عرف بُنٹی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ یہ وہی محمد کیف ہیں جن پر 2016ء میں صحافی راج دیو رنجن کے قتل کا الزام ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اے ا ئی یم ا ئی ایم ئی ایم نے آئی ایم

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں  سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔

چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی  پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا

ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن