بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے کل منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔

فوکل پرسن بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی گئی ہے۔بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ، مشال یوسفزئی کے نام فہرست میں شامل ہیں، علی عمران، عزیز بھنڈاری، فیصل ملک بھی ملاقاتیوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگزشتہ دور میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے اب عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، سی این این گزشتہ دور میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے اب عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، سی این این فوسپا کا خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ، زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلی سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی قرارداد منظور، اپوزیشن کی بھی حمایت پاک افغان طورخم گزرگاہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں، عملہ طلب فیصل آباد اور ساہیوال کے 5حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے نیا شیڈول جاری چیئرمین سی ڈی اے سے صدر ٹینس فیڈریشن کے اعصام الحق قریشی کی ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فہرست جیل حکام کو کی ملاقات

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کی سعودی اور بحرین کے عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں عسکری قیادتوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی، برادرانہ اور اسٹریٹجک عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل نے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط دفاعی اشتراک پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ تربیت، کیپسٹی بلڈنگ اور انٹیلی جنس شیئرنگ جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ قبل ازیں سعودی کمانڈر کو جی ایچ کیو آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بعد ازاں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بحرین کے درمیان موجود عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن و امان کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان موجود قریبی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، بحرینی کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اس کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر شعبے میں بحرین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک نے دفاعی شعبے میں مشترکہ اقدامات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • میری بات پوری ہوئی، سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی: فیصل واوڈا
  • فیلڈ مارشل کی سعودی اور بحرین کے عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں
  • فیملی یا وکلا نے بانی سے ملاقات کے بعد سیاسی بات کی تو ملنے پر پابندی لگادی جائے گی، فیصل واوڈا
  • عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے ،بہن کی ملاقات کے بعد گفتگو ،بانی پر ذہنی ٹارچر کا الزام
  • فیملی اور وکلا سے ملاقات عمران خان کا حق، سیاست کی اجازت نہیں دے سکتے، رانا ثنااللہ
  • بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے: عظمیٰ خان
  • پی ٹی آئی کے بانی کی صحت کے متعلق مصدقہ اطلاع جیل سے باہر نکل آئی
  • عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہونے کی تصدیق
  • عظمٰی خان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
  • بانی سے آج کون ملاقات کرے گا؟ پی ٹی آئی نے فہرست جیل حکام کو بھیج دی