خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کی قرارداد منظور، اپوزیشن کی بھی حمایت
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
پشاور: خیبرپختونخواہ اسمبلی نے وزیراعلی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے اور شوکت خانم اسپتال میں علاج کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسمبلی اجلاس میں عمران خان سے ملاقات اور علاج کے حوالے سے دو علیحدہ علیحدہ قراردادیں پیش کیں گئیں۔
عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کی قرارداد پی ٹی آئی کے رکن عبیدالرحمان نے پیش کی جس پر اپوزیشن اراکین نے بھی حمایت کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے خواہش مند ہیں، یہ ملاقات صوبے کے عوام اور آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلیے ضروری ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ اس طرح کے فیصلے کسی سیاسی یا ذاتی عناد کے بجائے صوبے کے عوام کے مفاد میں کیے جائیں۔
اس کے علاوہ حکومت رکن عبدالسلام نے بانی چیرمین کا علاج شوکت خانم اور ذاتی معالج سے کرانے کی قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے منظور کرلیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی قرارداد سے ملاقات
پڑھیں:
سندھ اسمبلی ‘ای چالان سے متعلق محمد فاروق کی قرارداد خلاف ضابطہ قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-08-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں منگل کو پرائیوٹ ممبرز ڈے کے موقع پر اپوزیشن ارکان کی کئی قراردادیں منظور کرلی گئیں جبکہ کراچی میں ای چالان سے متعلق جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق کی قرارداد اسپیکر نے اس بنیاد پر خلاف ضابطہ قرار دے کر مسترد کردی کہ یہ معاملہ اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے ، اسپیکر نے اس معاملے پر ہونے والی گفتگو کو بھی ایوان کی کارروائی سے حذف کرادیا۔سندھ اسمبلی کی کارروائی کے دوران ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے کراچی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپنی نجی قرارداد ایوان میں پیش کی جس کی حمایت حکومت کی جانب سے بھی کی گئی اور یہ قرارداد اس ترمیم کے ساتھ منظور کرلی گئی کہ کراچی کے بجائے پورے سندھ میں گیس کی قلت کی بات کی جائے۔ بعدازاںسندھ اسمبلی نے گیس کی قلت کے خلاف قراداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ایوان نے خواتین کی اسکل ڈیولپمنٹ بڑھانے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی،سندھ میں جاب پورٹل پر نوکری کی عمر میں 15 سال کی رعایت سے متعلق قراردادمحرک شبیر قریشی نے واپس لے لی۔بعدازاںسندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کے روز صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔