پیوٹن کی شرائط مان لو ورنہ روس تباہ کردے گا، ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی پر زور دیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جنگ بندی کی شرائط مان لیں۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے زیلینسکی کو خبردار کیا کہ پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین نے روس کی شرائط تسلیم نہ کیں تو روس اسے تباہ کر دے گا۔
فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے یوکرینی صدر پر زور دیا کہ وہ مشرقی ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے کر دیں تاکہ جنگ بندی ممکن بنائی جا سکے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرینی صدر ٹرمپ کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئے کہ موجودہ جنگی پوزیشن پر جنگ بندی کی جائے، جس پر دونوں فریقوں نے اتفاق کیا۔
ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ ’’اب خون خرابہ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، دونوں فریق خود کو فاتح قرار دیں اور فیصلہ تاریخ پر چھوڑ دیں۔‘‘
واضح رہے کہ یہ ملاقات دو روز قبل وائٹ ہاؤس میں ہوئی تھی جہاں دونوں رہنماؤں نے روس یوکرین تنازع پر تفصیلی گفتگو کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یوکرینی صدر
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز