سیز فائر میں درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل کا جنگ بندی بحالی کا نیا ڈرامہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جارحیت پسند اسرائیل نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر شدید فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔ انسانی جانوں کے اس ضیاع کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی بحالی کا اعلان کردیا، تاہم اس کے دعوے پر عالمی برادری اور مقامی مبصرین کی جانب سے شدید شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ میں حماس کے مبینہ اہداف کو نشانہ بنانے کے نام پر کم از کم 120 راکٹ حملے کیے، جن میں کئی شہری آبادی والے علاقے بھی زد میں آ گئے۔ ان حملوں میں سرنگوں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا گیا، جبکہ عام شہری، جن میں عورتیں، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں، شدید متاثر ہوئے۔
قابض فوج نے خان یونس کے شمال مغربی حصے میں قائم بے گھر فلسطینیوں کے خیمہ بستیوں پر بمباری کی، جبکہ غزہ کے نصیرات کیمپ کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ان وحشیانہ حملوں میں محض 24 گھنٹوں کے دوران 45 معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 98 تک پہنچ چکی ہے۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیانیے میں ان حملوں کو حماس کی جانب سے کیے گئے مبینہ حملوں کا ردعمل قرار دیا، لیکن حماس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ اسرائیل محض جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے جھوٹے بہانے تراش رہا ہے۔
تازہ ترین پیش رفت میں اسرائیلی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملوں کے بعد حماس کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور اب غزہ میں ایک مرتبہ پھر جنگ بندی نافذ کر دی گئی ہے۔ تاہم فلسطینی عوام اور بین الاقوامی مبصرین اسرائیلی دعوؤں کو مشکوک قرار دے رہے ہیں، کیونکہ اسرائیل بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا آیا ہے، جس کے نتیجے میں معصوم جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور غزہ کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
نیتن یاہو، ٹرمپ ٹیلیفونک رابطہ، حماس کو غیر مسلح کرنے پر تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں کی امن معاہدے کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، بیان
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اسرائیلی وزیراعظم دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کو عسکریت سے پاک اور حماس کو غیرمسلح کرنے کے عزم پر تبادلہ خیال کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم دفتر کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں امن معاہدے کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم نیتن یاہو کو مستقبل قریب میں وائٹ ہاؤس مدعو کر لیا، اس سے پہلے ٹرمپ نے ایک بیان میں اسرائیل پر شام سے تعلقات بہتر بنانے پر بھی زور دیا تھا۔