ایس ایس پی نے لاپروائی پر ایس ایچ او بلوچ کالونی کو برطرف کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس حکام نے غفلت، لاپروائی اور جرائم پر قابو پانے میں ناکامی کے الزام میں ایک اور افسر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او بلوچ کالونی کوملازمت سے برطرف کر دیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے سخت انتظامی اقدام اٹھاتے ہوئے سب انسپکٹر مظہر علی کانگو کو عہدے سے ہٹا کر ان کی برطرفی کا باضابطہ آرڈر جاری کردیا۔جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ برطرف افسر کو ڈیوٹی میں غفلت اورپیشہ ورانہ نااہلی پر متعدد بار شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے تاہم افسر نے ان پر کوئی جواب یا بہتری نہیں دکھائی۔ ایس ایس پی کے مطابق مسلسل کارکردگی میں ناکامی اور محکماتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر مظہر علی کانگو کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل کی گئی، جس کے بعد انہیں پولیس سروس سے فارغ کردیا گیا تاہم پولیس رولز کے مطابق برطرف افسر کو 30 روز کے اندر ڈی آئی جی کراچی رینج کے پاس اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجگور: فائرنگ سے رکنِ بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی جاں بحق
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیابلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق ہو گیا۔
پنجگور پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت ولید صالح بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد کے بیٹے اور ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ، رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح کے چھوٹے بھائی تھے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی شام ان کے رہائشی علاقے میں پیش آیا۔
نامعلوم افراد نے ولید صالح پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر کے قریب موجود تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے، تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔