کراچی ایئرپورٹ کا رن وے 20 روز کیلیے روزانہ 3 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت کے لیے استعمال ہونے والے ایک رن وے کو روزانہ تین گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹم (NOTAM) جاری کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہےکہ کراچی ایئرپورٹ کا رن وے 7 آر/25 ایل آئندہ 5 نومبر سے 24 نومبر تک روزانہ دوپہر 1 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند رکھا جائے گا، رن وے کی یہ بندش طیاروں کے نئے ٹیکسی وے (Taxiway) کی تعمیر اور بحالی کے سلسلے میں کی جا رہی ہے تاکہ ایئرپورٹ کی آپریشنل کارکردگی اور سیکیورٹی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ رن وے کی بندش کے دوران وی وی آئی پی پروازوں یا کسی ہنگامی صورتِ حال میں لینڈنگ کی اجازت دی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ دیگر معمول کی پروازوں کو متبادل رن وے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ فضائی آپریشن متاثر نہ ہو۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس بندش کے دوران رن وے کے مختلف حصوں میں سرفیس مرمت، لائٹنگ سسٹم اپ گریڈیشن اور سیفٹی زون کی توسیع جیسے کام انجام دیے جائیں گے، جس کے بعد ایئرپورٹ کے فضائی نظام میں مزید بہتری آئے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے ٹیکسی وے سسٹم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید بنانے کا منصوبہ جاری ہے، جس کے تحت رن وے 7 آر/25 ایل کی مرمت کے بعد دیگر رن ویز پر بھی اسی نوعیت کے اپ گریڈیشن کام کیے جائیں گے۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق مسافروں کو ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لیے پرواز سے قبل شیڈول کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ بعض اندرون و بیرونِ ملک پروازوں کے اوقات میں معمولی ردوبدل ممکن ہے۔
سول ایوی ایشن کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد رن وے مزید محفوظ اور جدید بن جائے گا، جس سے کراچی ایئرپورٹ کی پروازوں کی گنجائش میں بھی اضافہ ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی ایئرپورٹ کے مطابق
پڑھیں:
حکومت کا پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 9مئی مقدمات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنےکی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، شیخ رشید، شیخ راشد، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے نام شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ راجا بشارت اور واثق قیوم عباسی سمیت دیگر شخصیات پر بھی بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت وفاقی حکومت کو سفارشات بھجوائی تھیں، جس کے بعد 9 مئی کے فسادات کے تناظر میں نام ای سی ایل میں ڈالنےکا فصیلہ کیا گیا، ای سی ایل کمیٹی نے سفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھجوائی تھیں۔