پی آئی اے کی پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
قومی ایئرلائن پی آئی اے کو اندرون و بیرون ملک پرندوں سے جہازوں کے ٹکرانے کے بڑھتے واقعات نے شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ رواں سال صرف نو ماہ میں 90 مرتبہ پرندے طیاروں سے ٹکرائے، جس سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان اور فضائی آپریشن میں شدید خلل کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور ایئرپورٹ ان واقعات میں سرفہرست رہا، جبکہ اسلام آباد، ملتان، کراچی، پشاور اور دیگر شہروں کے ہوائی اڈے بھی متاثر ہوئے۔
حادثات کے نتیجے میں بوئنگ 777، ایئر بس A320 اور اے ٹی آر طیاروں کو نقصان پہنچا، چند کو گراؤنڈ بھی کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پرندوں سے بچاؤ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے تحت سسٹم نصب کیا جا رہا ہے اور حکومتِ پنجاب کے تعاون سے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہوائی اڈوں کے اطراف موجود آبادی، کھانے پینے کے مراکز اور پرندوں کی افزائش کے مقامات اس بڑھتی ہوئی پریشانی کی بڑی وجہ ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کم کرائے پر جائیں یو اے ای، پاکستانیوں کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان
ویب ڈیسک: پاکستان کی نجی ائیر لائن ائیر سیال نے ابوظہبی سے اسلام آباد، لاہور کیلئے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کی نجی ائیرلائن کی جانب سے ابوظہبی سے پاکستان کے دو شہروں کیلئے ہفتہ وار متعدد پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کو پاکستان کی مقامی نجی ائیرلائن ائیر سیال کی جانب سے بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانی اب ائیرسیال کے ذریعے قدرے کم کرایہ میں پاکستان کا سفر کر سکیں گے، نجی ائیر لائن کی جانب سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان کیلئے ہفتہ وار متعدد پروازیں چلائی جائیں گی۔
ائیر سیال کی جانب سے ابوظہبی سے لاہور کے لئے ہفتہ وار تین جبکہ اسلام آباد کے لئے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ ابوظہبی سے پاکستان کا سفر کرنے کیلئے ائیر سیال نے ابتدائی کرایہ ایک ہزار درہم مقرر کیا ہے۔
دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری
ابوظہبی ایئرپورٹس کے مطابق یہ نئی پروازیں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط ہوتے معاشی اور سماجی روابط کی علامت ہیں۔ ائیر سیال کی پہلی پرواز زاید انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچی۔
ابوظہبی ائیر پورٹس کی منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ایلینا سورلینی کا کہنا تھا کہ ہم ائیر سیال کو زاید انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں، یہ نیا روٹ ابوظہبی کے سفر اور تجارت کے روابط کو مضبوط بنانے اور سفری ضروریات پوری کرنے کے ہمارے اسٹریٹجک ویژن کے عین مطابق ہے۔
وائلیشن کے عادی گروہ نے ٹریفک پولیس کے چالانوں سے بچنے کے لئے ہڑتال کی سنگین دھمکی دے دی
ائیر سیال کے چیئرمین فضل جیلانی نے کہا کہ ابوظہبی کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز ہماری علاقائی کنیکٹویٹی کو بہتر بنانے کے مشن میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نیا روٹ پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے ایک اہم اور سہل رابطہ فراہم کرے گا، جو پاکستان اور یو اے ای کے گہرے اور دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔