پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے اوقات تبدیل کردیے
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251017-08-10
کراچی (اسٹاف رپورٹر) موسم کے ساتھ ہی ٹرینوں کے اوقات کار بھی تبدیل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کیلیے نیا موسم سرما شیڈول جاری کر دیا جو 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔ اس نئے شیڈول میں متعدد ٹرینوں کے روانگی کے اوقات، اسٹاپس اور بحال شدہ سروسز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو موسم سرما میں بہتر سفری سہولت فراہم کی جاسکے۔ ریلوے حکام کے مطابق 16 ٹرینوں کے روانگی اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے جبکہ 3 ٹرینوں کے مخصوص اسٹیشنوں پر اسٹاپ ختم کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 4 معطل شدہ ٹرینیں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں اور اب باقاعدہ طور پر شیڈول میں شامل ہوں گی۔ نئے شیڈول کے تحت علامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔ نارووال پسنجر کی روانگی کا وقت 7 بجکر 25 منٹ کر دیا گیا جبکہ فیض احمد فیض پسنجر اب صبح 5 بجے روانہ ہوگی۔ اسی طرح عوام ایکسپریس کراچی سے صبح 8 بجے روانہ ہوگی۔شالیمار ایکسپریس لاہور سے 7 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق 9 ٹرینوں کے عارضی اسٹاپس کو مستقل کر دیا گیا ہے، جن میں رحمن بابا ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس، پاکپتن ایکسپریس، تیزگام اور ملت ایکسپریس شامل ہیں۔ پاکستان ریلوے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ سفر سے قبل نیا شیڈول ضرور چیک کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روانہ ہوگی ٹرینوں کے
پڑھیں:
پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز مصر میں کھیلے گی
لاہور:پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز مصر میں کھیلے گی۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مصر کو کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزنابی سونپ دی۔ دوسرا کوالیفائنگ راؤنڈ چلی میں ہوگا۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ شیڈول کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈز اٹھائیس فروری سے سات مارچ تک کھیلا جاسکتا ہے تاہم میزبان ممالک کی جانب سے شیڈول کی کنفرمیشن کا انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم اہنے میچز مصر میں کھیلے گی۔ قومی ٹیم کے لیے مصر کی کنڈیشنز سازگار ہوسکتی ہیں۔
ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ سے پہلے پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کے آٹھ میچز ارجنٹائن، ہالینڈ، آسٹریلیا اور جرمنی کے خلاف کھیلنے کے تجربے کے ساتھ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لے گی۔
ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام دونوں ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈر میں سولہ ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں سے سات ٹیموں کو ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کا موقع ملے گا۔
ورلڈکپ ہاکی اگلے برس پندرہ اگست سے ہالینڈ اور بیلجیئم میں کھیلا جائے گا۔