data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کے لیے نیا موسم سرما شیڈول جاری کر دیا ہے جو 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔

نئے شیڈول میں متعدد ٹرینوں کے روانگی کے اوقات، اسٹاپس اور بحال شدہ سروسز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو موسمِ سرما میں بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

ریلوے حکام کے مطابق 16 ٹرینوں کے روانگی اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے جبکہ تین ٹرینوں کے مخصوص اسٹیشنوں پر اسٹاپ ختم کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ چار معطل شدہ ٹرینیں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں اور اب باقاعدہ طور پر شیڈول میں شامل ہوں گی۔نئے شیڈول کے تحت علامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی جو پہلے 7 بجے روانہ ہوا کرتی تھی۔

نارووال پسنجر کی روانگی کا وقت 7 بج کر 25 منٹ کر دیا گیا ہے جبکہ فیض احمد فیض پسنجر اب صبح 5 بجے روانہ ہوگی جو پہلے سے 30 منٹ پہلے ہے۔اسی طرح عوام ایکسپریس کراچی سے صبح 8 بجے روانہ ہوگی جبکہ اس کا سابقہ وقت 7 بج کر 30 منٹ تھا۔شالیمار ایکسپریس اب لاہور سے 7 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی جو کہ پہلے 7 بج کر 30منٹ پر روانہ ہوتی تھی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق نو ٹرینوں کے عارضی اسٹاپس کو مستقل کر دیا گیا ہے، جن میں رحمن بابا ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس، پاکپتن ایکسپریس، تیزگام اور ملت ایکسپریس شامل ہیں۔

پاکستان ریلوے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ سفر سے قبل نیا شیڈول ضرور چیک کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روانہ ہوگی ٹرینوں کے

پڑھیں:

سندھ کے نجی اسکولوں کو مخصوص رنگ، ڈیزائن کے سوئیٹر یا جیکٹ کی پابندی سے روک دیا گیا

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص رنگ، ڈیزائن کے سوئیٹر یا جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا تمام نجی اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری کیا، جس میں صوبہ کے تمام نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روکا گیا ہے۔

ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹیوشن سندھ رفیعہ جاوید نے کہا کہ نوٹی فکیشن کے بعد بچے سردیوں میں اپنی پسند کے گرم کپڑے اور جیکٹ پہن سکیں گے اور اسکول انتظامیہ بچوں کو مخصوص گرم لباس پہننے پر مجبور نہیں کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے واضح کیا کہ اسکولوں کے بچوں پر کوئی ڈریس جیکٹ کی پابندی نہیں ہے۔ وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ کی ہدایت پر نجی اسکولوں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ سردیوں میں بچوں کی صحت ترجیح اور زبردستی کی مخصوص گرم جیکٹس کی اجازت نہیں ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ موسم سرما میں بچوں کی سہولت اولین ترجیح ہے، طلبا کسی بھی رنگ اور کسی بھی ڈیزائن کی گرم جیکٹ پہننے سکتے ہیں۔

    موسم سرما میں بچوں کی سہولت اولین ترجیح ہیں ۔سردار شاہ

متعلقہ مضامین

  • پنجاب ، بلوچستان میں موسم سرما کی تعطیلات 23دسمبر تا 11جنوری ،شیڈول جاری
  • پاکستان کی چار رکنی ٹیم آئی ٹی ایف سینئرز ٹینس چیمپئن شپ کیلئے کل تھائی لینڈ روانہ ہوگی
  • پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کیلئے کل رات ارجنٹائن روانہ ہوگی
  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کب سے کب تک ہوں گی؟ شیڈول جاری
  • حیدرآباد کے قریب کراچی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
  • سریاب کے قریب ریلوے ٹریک تباہ‘ ٹرینوں کی آمدورفت معطل 
  • بلوچستان، ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات
  • کوئٹہ: سریاب میں ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑ گیا، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
  • پاکستان ریلویز نے مختلف ٹرینوں کی بوگیوں کی آپ گریڈیشن کا کام شروع کردیا
  • سندھ کے نجی اسکولوں کو مخصوص رنگ، ڈیزائن کے سوئیٹر یا جیکٹ کی پابندی سے روک دیا گیا