پنجاب اسکولوں کے تدریسی اوقات تبدیل، نئے شیڈول کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے موسمِ سرما کے نئے تدریسی اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اوقات کار 16 اکتوبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کے اسکولوں میں اچانک چھٹی، والدین اور طلبا کو مشکلات
اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو سرد موسم کی شدت سے محفوظ رکھنا اور تدریسی عمل کو مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔
سنگل شفٹ اسکولز کے اوقاتنئے شیڈول کے تحت لڑکوں کے سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز کلاسز دوپہر 12:30 بجے ختم ہوں گی۔
اسی طرح لڑکیوں کے سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعہ کو دوپہر 12:15 بجے بند ہوں گے۔
ڈبل شفٹ اسکولز کے اوقاتڈبل شفٹ نظام والے اسکولوں میں لڑکوں کی پہلی شفٹ صبح 8:45 بجے سے 12:45 بجے تک ہوگی (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کے روز یہ شفٹ 12:30 بجے ختم ہو جائے گی۔
دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر 1:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک جبکہ جمعہ کو 2:00 سے 5:00 بجے تک جاری رہے گی۔
لڑکیوں کے اسکولز کی ڈبل شفٹ کا شیڈوللڑکیوں کے ڈبل شفٹ اسکولز میں صبح کی شفٹ پیر تا جمعرات 8:30 سے 12:30 دوپہر اور جمعہ کو 12:15 بجے تک ہوگی۔ دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک 12:45 دوپہر سے 4:45 شام اور جمعہ کو 1:45 سے 4:45 شام تک ہوگی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق موسمِ سرما کے دوران اسکول کے اوقات میں یہ تبدیلی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے کہ بچے صبح کے وقت شدید سردی اور دھند کے اثرات سے محفوظ رہیں اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پنجاب اسکول تدریسی اوقات موسم سرما.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب اسکول تدریسی اوقات پیر سے جمعرات تک شفٹ اسکول اور جمعہ جمعہ کو ڈبل شفٹ بجے تک
پڑھیں:
دکانیں، بازار، شاپنگ مالز رات 9، ریسٹورنٹ 11 بجے تک کھلیں گے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ بازار اور دکانیں بند کرنے کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔ دکانوں اور کاروباری مراکز کے بند ہونے کے اوقات میں توسیع کافیصلہ کیا گیا ہے۔ دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 9بجے تک کھلے رہیں گے۔ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز ان اوقات کار سے مستثنیٰ ہوں گے۔ شادی ہالز رات 10بجے تک کھلے رہیں گے۔ فارمیسی‘ ہسپتال‘ پٹرول پمپس اوقات کار سے مستثنیٰ ہوں گے۔