عالمی فائر اور ریسکیو چیمپیئن شپ کا انعقاد 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک ریاض میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
عالمی فائر اور ریسکیو چیمپئن شپ 2025 مملکت سعودی عرب میں 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک ریاض میں منعقد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے سالم الدوسری پھر ایشیا کے بہترین فٹبالر بن گئے
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ مملکت کی جانب سے منعقد کردہ بین الاقوامی چیمپیئن شپ کا تسلسل ہے۔
مملکت نے اب تک 40 مختلف کھیلوں میں 100 سے زائد بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی کی ہے جن میں 2.
سعودی عرب نے اس سے پہلے کلب ورلڈ کپ، سپین اور اٹلی کے سپر کپ، سعودی ڈکار رالی، سعودی فارمولا 1 گرینڈ پری اور الیکٹرانک اسپورٹس ورلڈ کپ جیسی عالمی کھیلوں کی میزبانی کی ہے۔
اس کے علاوہ سپر گلوب ہینڈ بال، نیکسٹ جنریشن ٹینس فائنلز، سعودی انٹرنیشنل گالف چیمپئن شپ، سعودی ایکویسٹریئن کپ اور ورلڈ کپ فائنلز (2034) کی میزبانی بھی مملکت کے حوالے سے اہم کامیابیاں ہیں۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب: کھیلوں کی سیاحت میں فروغ، 2030 تک 100 ارب ریال آمدن متوقع
یہ عالمی کھیلوں کی میزبانی مملکت کی عالمی حیثیت کو بڑھانے، سعودی ورثہ اور ثقافت کو اجاگر کرنے، قومی صلاحیتوں کی حمایت کرنے اور نجی شعبے کو کھیلوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لیے کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی یونیورسٹی کے 14 محققین دنیا کے بہترین سائنسدانوں کی فہرست میں شامل
عالمی فائر اور ریسکیو چیمپیئن شپ مملکت کے عالمی ایونٹس کی میزبانی کے وژن کے عین مطابق ہے۔
چیمپیئن شپ میں مختلف ممالک کے 22 کھلاڑی حصہ لیں گےیہ چیمپیئن شپ وزارت داخلہ کے تحت جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی طرف سے منعقد کی جارہی ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے 22 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا ایک بار پھر کھیلوں کے اہم ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار
یہ مقابلے کھیلوں، انسانی ہمدردی اور ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔ علاوہ ازیں چیمپیئن شپ میں شامل ممالک کے شائقین کی شرکت کے ساتھ ساتھ ملکی شہریوں کو فائر اور ریسکیو کے کھیل کو اپنانے کی بھی بھرپور حمایت کی جارہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ریاض عالمی فائر اور ریسکیو چیمپئن شپ عالمی فائر اور ریسکیو چیمپئن شپ 2025ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریاض عالمی فائر اور ریسکیو چیمپئن شپ عالمی فائر اور ریسکیو چیمپئن شپ 2025 عالمی فائر اور ریسکیو چیمپیئن شپ کی میزبانی چیمپئن شپ
پڑھیں:
پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان اپنے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کو 19 اکتوبر کو چین سے لانچ کرے گا۔
یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک تاریخی پیش رفت اور قومی خلائی پالیسی و وژن 2047 کا اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
سپارکو کے مطابق ایچ - ایس ون سیٹلائٹ ملک میں زراعت، شہری ترقی، اور ماحولیاتی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یہ سیٹلائٹ جدید ترین ڈیٹا کیلیبریشن اور درست زراعت (Precision Agriculture) کےلیے جدید سہولیات فراہم کرے گا، جس سے فصلوں کی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مددگار ثابت ہوگا، جب کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی کے لیے بھی نہایت مؤثر کردار ادا کرے گا۔
مزید برآں ایچ - ایس ون ملک میں انفرااسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کےلیے نئی راہیں کھولے گا، جس سے پاکستان سائنسی ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کا ہائپر اسپیکٹرل مشن نہ صرف خلائی تحقیق بلکہ جدید سائنسی و تکنیکی ایپلی کیشنز کے میدان میں بھی ملک کو عالمی صفِ اول کی فہرست میں لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔