پشاور: انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد کے کارخانے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پشاور:
انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد کے کارخانے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
پشاور کے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں زیڈ آر کے گروپ کے کارخانے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ویکلز اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق آگ کی شدت کے پیش نظر پشاور کے تمام اسٹیشنز سے فائر وہیکلز اور فائرفائٹرز طلب کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 20 فائر وہیکلز، 3 ایمبولینسز اور 100 سے زائد اہلکار آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہے۔
ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سے آگ کو کارخانے کے ایک حصے تک محدود کر دیا گیا۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 پشاور، خیبر اور نوشہرہ کی ٹیموں کی مشترکہ کوششوں سے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا تاہم کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ای چالان نادہندہ ‘ وزیراعلیٰ سکواڈ‘ مشیر‘ ایل ڈی اے افسر کی گاڑیاں قابو آ گئیں
لاہور (نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں جبکہ سرکاری ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جارہی ہے۔گزشتہ روز سی ایم سکواڈ کی گاڑی، ایڈوائزر ٹو سی ایم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کو روکا اور چالان کی رقم وصول کرکے جانے دیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے لاہور کی گاڑی کے 36ای چالان نکلے۔جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاہورنے فوری 17250روپے ای چالان جرمانے کی رقم کی ادائیگی کی۔