سیالکوٹ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری : خوشحال پجناب کی تعمیر دیہی خواتین کے بغیر ناممکن : مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔ اجلاس میں سیالکوٹ ایئرپورٹ کے قریب 400ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت انڈسٹریل اسٹیٹس سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں بھلوال، وہاڑی اور بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ سعودی سرمایہ کاروں کو آفر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں 4 انڈسٹریل اسٹیٹ غیرملکی سرمایہ کاروں کو آفر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ محکمہ فشریز کو دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیڈمک اور پیڈمک میں بے ضابطگیوں اور گھپلوں کا سخت نوٹس لیا۔ اجلاس میں فیڈمک اور پیڈمک میں بے ضابطگیاں اور گھپلوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیڈمک اور پیڈمک سمیت تمام انڈسٹریل اسٹیٹس سے متعلق پالیسی کا ازسر نو جائز ہ لینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں انڈسٹریل اسٹیٹ کو کامیاب کرنے کے لئے رولز اینڈ ریگولیشن میں ترمیم کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو فیڈمک اور پیڈمک کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں فیڈمک اور پیڈمک میں متعدد بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں ناک کے نیچے فراڈ ہوتا رہا، کسی نے پرواہ نہیں کی۔ سرکاری اراضی کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دیہی خواتین محنت، محبت، احساس ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں۔ ان کی عظمت، قربانی اور انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دیہی خواتین کے حقوق کا دن منانے کا مقصد دیہاتی خواتین کی محنت اور کاوشوں کا اعتراف کرنا ہے۔ ایک مضبوط، خودکفیل اور خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ دیہی خواتین کسان کارڈ، لائیوسٹاک کارڈ، ہمت کارڈ سے مستفید ہو رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دیہی خواتین کے لئے پنجاب کے تمام بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ بلاسود قرضے، لیپ ٹاپ اور تعلیمی سکالرشپ سے دیہی بیٹیوں کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی آرہی ہے۔ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں۔ دیہی خواتین کے خود روزگار کے لیے مویشی مہیا کیے جارہے ہیں۔ ورچوئل پولیس سٹیشن ہر طبقہ کی خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے انڈسٹریل اسٹیٹ دیہی خواتین کے اجلاس میں کیا گیا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر اظہار تشویش
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر اظہار تشویش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ نرخ میں کمی کے لئے حکومت کے تمام تراقدامات کا عوامی سطح پر اثرات نظر آنے چاہیے۔ سبزیوں کی ضرورت کا تعین کرکے پیشگی انتظام کیا جانا چاہیے۔