وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، پاک افغان کشیدگی پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اہم وفاقی وزراء کے ہمراہ ایوان صدر میں ملاقات کی ۔ ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار،وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال ، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان،وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر سید محسن نقوی، وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمٰن اور سید نیئر حسین بخاری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم نےموجودہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال،پاک افغان کشیدگی ، قومی اہمیت کے دیگر امور اور پاکستان کے سٹریٹجک و معاشی مفادات پر اثر انداز ہونے والی حالیہ علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے صدر مملکت کوعالمی رہنمائوں سے ملاقاتوں اور غزہ میں امن کے لیے کوششوں سمیت اپنے حالیہ دورہ مصر اور ملائیشیا کے بارے میں آگاہ کیا۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے قومی ترجیحات اور حکومتی پالیسیوں کی مجموعی سمت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے قومی اہمیت کے معاملات پر سیاسی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اہم دفاعی معاملات اور فیصلوں پر صدر مملکت کو اعتماد میں لیا۔
پشاور میں افغان ڈرون حملے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
امن سربراہ اجلاس؛ وزیرِاعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
سٹی 42 : وزیرِاعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، جس کے دوران خطے میں امن کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آرمینیاء کے وزیرِ اعظم نکول پاشنیان بھی ملاقات و گفتگو میں شریک ہوئے.
سیمنٹ سستاہوگیا
وزیرِ اعظم کی اردن کے مانروا شاہ عبداللہ دوئم، بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات ہوئی ۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی انڈونیشیاء کے صدر پربوو صوبیانتو، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز، اٹلی کی وزیرِ اعظم جیورجیا میلونی اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے بھی ملاقات ہوئی.
نادرا کی جانب سے شہریوں کیلئے نئی سہولت
ملاقاتوں میں خطے میں امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا. وزیرِ اعظم نے ملاقاتوں میں فلسطین کے عوام کے ساتھ پاکستان کی جانب سے یکجہتی اور انکی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔