ریاض: دستکاری نمائش 2025 پرنس نورہ یونیورسٹی میں 13 تا 26 منعقد ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
سعودی عرب میں ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے وزیر ثقافت وچیئرمین ثقافتی کمیشن شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں (بنان) دستکاری نمائش 2025 کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا ایک بار پھر کھیلوں کے اہم ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار
واضح رہے کہ ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے یہ ایک اور بڑا ایونٹ ہے جو 13 سے 26 نومبر 2025 تک ریاض شہر کے پرنس نورہ یونیورسٹی میں ہوگا۔
اس میں دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے 400 سے زیادہ ہنرمند شرکت کریں گے جس میں اس سال عوامی جمہوریہ چین کو مہمان خصوصی قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کی قیادت میں خطہ امن کی نئی سمت کی جانب گامزن
ایونٹ میں مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی جن میں ہنر مندی، بچوں کا گوشہ، روایتی مصنوعات کے پویلین، کاریگروں کے مکانات، ہنری ورکشاپس، کاروباری پلیٹ فارم اور ثقافتی کتب کا گوشہ نمایاں ہوں گے۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کن شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری ہو رہی ہے؟
سعودی حکومت کے مطابق (بنان 2025) کا مقصد مقامی دستکاریوں کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دستکاری نمائش 2025 ریاض سعودی عرب وزیر ثقافت وچیئرمین ثقافتی کمیشن شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دستکاری نمائش 2025 ریاض کے لیے
پڑھیں:
سجاول میں پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس منایاگیا، مرکزی تقریب انڈس ہال میں منعقد ہوئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سجاول(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کا 58 واں یومِ تاسیس منایا گیا۔ مرکزی تقریب انڈس ہال سجاول میں منعقد ہوئی، جس میں پی پی ضلع سجاول کے صدر اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی خان ملکانی، سندھ حکومت کی ترجمان ایم پی اے ہیر سوہو، سابق ڈپٹی اسپیکر ایم پی اے ریحانہ لغاری، پی پی رہنما عبداللطیف میمن، سابق ایم این اے ارباب وزیر میمن، رئیس اقبال چانڈیو، عبدالستار لوہار، ضلع کونسل چیئرمین دانش ملکانی، تعلقہ صدر سجاول ڈاکٹر اقبال میمن، انفارمیشن سیکریٹری منظور رحیم پلیجو، عبداللہ خان لغاری، ضلع وائس چیئرمین رمیز زئور، ارباب رمیزالدین میمن، زاہد کڈھو، نجیب سرویچ، شہمیر گبول، شفقت شاہ مٹیاری، محبت مصطفیٰ لغاری، شفیع محمد لغاری سمیت سیکڑوں پارٹی کارکنان نے شرکت کی صوبائی وزیر محمد علی خان ملکانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کا دن ہے، جو ہمیں نئی جدت، نئی امید دیتا ہے اسی دن شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو نے پارٹی کی بنیاد رکھی تھی، اور آج دن۔تگ پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔