data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان کے نوجوانوں میں بے انتہا تخلیقی صلاحتیں ہیں۔حرف عقیدت محمد ؐ پر کیلی گرافی نمائش مثبت اقدام اور قابل تعریف ہے ۔حکومتی ادارے اور سماجی تنظیمیں آرٹسوں کی سرپرستی کریں ۔کیلی گرافک آرٹسوں نے قلم کی حرمت کا پاس رکھا ہے ۔یہ بات ملک کے نامور دانشور ،شاعر ڈاکٹر افتخار احمد ملک ایڈووکیٹ نے وی ٹرسٹ گلشن اقبال میں می اینڈ مائی کے زیراہتمام حرف عقیدت محمد ؐ پر کیلی گرافی نمائش میںبطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ملک کے نامور خطاط انور انصاری ،جاوید قمر ،نمائش کے آرگنائزر نامور آرٹسٹ طارق ٹونکی ،خالد سبا ء،اسماء عفیفہ ،قاسم جمال ،بصر اے صدیقی، عبدالکریم ،شہزاد کہتری ،طیبہ آصف ،محمد علی ،لاہور سے تشریف لائے ہوئے معروف آرٹسٹ قاری محمد اظہرودیگر نے خطاب کیا ۔اس موقع پر اول انعام کرن ،دوئم قرۃ العین ،سوئم آرمیش اورخصوصی انعام عبداللہ زاہدہ نے حاصل کیا ۔پوزیشن حاصل کرنے والے آرٹسٹ کو ایوارڈ اور کیش انعام بھی دیا گیا ۔مہمان خصوصی ڈاکٹر افتخار احمد ملک ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیلی گرافک ایک ہنر ہے ایسے تخلیق کاروں کی ہمیں سرپرستی کرنا چاہیے ۔حکومتی ادارے اسکولوں میں کیلی گرافک کی تعلیم دیں ۔پاکستان میں اعلی پائے کے آرٹسٹ پیدا ہوئے ہیں ہمیں نوجوان نسل کو بھی آگے لانا چاہیے ۔حرف عقیدت محمد ؐ پر کیلی گرافی نمائش ایک کارنامہ اور حضور ؐ سے عقیدت اور محبت کا عملی نمونہ ہے ۔ملک کے نامور خطاط اور شاعر استاد انور انصاری نے کہا کہ ان کی زندگی رنگوں کے درمیان گزری ہے ۔مجھے خوشی ہے کہ نوجوان نسل میں کیلی گرافی کا شوق ہے اور یہاں بہترین کام سامنے آیا ہے ۔نمائش کے آرگنائزر طارق ٹونکی نے کہا کہ یہ ہماری تیسری نمائش ہے ہم ہرماہ اس طرح کی نمائشوں کا انعقاد کرتے رہے گے ،پروگرام آرگنائزر خالد سباء نے کہا کہ نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ ہے ہم اس ٹیلنٹ کو آگے لائینگے اور ان کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی ۔اسماء عفیفہ نے کہا کہ می اینڈ مائی کیلی گرافی آرٹسوں کی تربیت کا کام کررہی ہے اور ہم کالج ،یونی ورستیوں میں بھی اس طرح کی نمائش کا انعقاد کررہے ہیں ۔معروف صحافی ،کالم نگار سماجی رہنما قاسم جمال نے کہا کہ تخلیق کار بہت محنت سے پیدا ہوتے ہیں ہمیں پاکستان کے اس قیمتی سرمائے کی حفاظت بھی کرنی ہے اور ان کی سرپرستی بھی کرنی چاہیے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نوجوان نسل

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم