کراچی میں دنیا کی ثقافتیں ایک چھت تلے، آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء کے حوالے سے حسینہ معین ہال میں ایک شاندار پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بتایا کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول 30 اکتوبر سے آرٹس کونسل کراچی میں شروع ہوگا جو 7 دسمبر تک جاری رہے گا، یہ 39 روزہ عالمی ثقافتی میلہ دنیا بھر کے 141 ممالک کے فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول میں افریقہ سے 37، ایشیا سے 41، یورپ سے 36، ساؤتھ امریکا سے 11، نارتھ امریکا سے 13 اور اوشیانا کے 3 ممالک کے فنکار شرکت کریں گے۔ فیسٹیول میں 45 تھیٹر پرفارمنسز، 60 میوزک کنسرٹس، 25 ڈانس شوز اور 6 آرٹ ایگزیبیشنز ہوں گی جن میں 25 بین الاقوامی اور 30 قومی مصور اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کے علاوہ 25 تربیتی نشستیں اور 15 فکری نشستیں بھی رکھی گئی ہیں۔
محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہم دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک امن پسند اور ثقافتی طور پر مضبوط قوم ہے۔ یہ فیسٹیول دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی میلوں میں شامل ہوگا اور کراچی ثقافتی دنیا کا مرکز بن جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2800 سے زائد فلمیں فیسٹیول کے لیے موصول ہو چکی ہیں، جن میں اسرائیل اور بھارت کے فلم سازوں کی فلمیں بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں ظلم اور نسل کشی جاری ہو وہاں فنکار قصور وار نہیں، فنکار ہمیشہ امن اور انسانیت کا پیغام دیتے ہیں، غزہ میں حالیہ امن معاہدہ اس بات کا اشارہ ہے کہ دنیا اب امن کی طرف بڑھ رہی ہے اور ایسے وقت میں یہ فیسٹیول بہت اہم کردار ادا کرے گا۔
صدر آرٹس کونسل نے بتایا کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان، اکبر خمیسو خان، مائی ڈھائی، صنم ماروی، اور اختر چنال جیسے نامور فنکار فیسٹیول میں پرفارم کریں گے۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی ورکشاپس، فلم نمائشیں اور روزانہ شام چار بجے شارٹ فلموں کی اسکریننگ بھی کی جائے گی۔
صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ یہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا دوسرا ایڈیشن ہے، گزشتہ سال 42 ممالک شریک ہوئے تھے جبکہ اس مرتبہ 141 ممالک اپنی ثقافت، موسیقی اور فن کا مظاہرہ کریں گے، ایسے فیسٹیولز پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں اور ثابت کرتے ہیں کہ کراچی کی ثقافتی سرگرمیاں کبھی نہیں رکتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت آرٹس کونسل کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور آنے والے دنوں میں سندھ کے ثقافتی ورثے کو بین الاقوامی سطح پر مزید اجاگر کیا جائے گا تاکہ دنیا دیکھے کہ پاکستان دہشت گرد نہیں بلکہ محبت، امن اور فن کا علمبردار ملک ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 میں دنیا بھر کے 1000 سے زائد فنکار پرفارم کریں گے جبکہ زیادہ تر پروگرام عوام کے لیے مفت ہوں گے تاکہ شہری دنیا بھر کی ثقافتوں سے براہِ راست لطف اندوز ہو سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آرٹس کونسل انہوں نے کریں گے کہا کہ شاہ نے
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔