کراچی میں ورلڈ کلچرل فیسٹیول آرٹس کونسل میں ہوگا ،141ممالک شرکت کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ”ورلڈ کلچر فیسٹیول2025ء“ کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیاگیا جس میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بریفنگ دی۔
پریس کانفرنس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025ءکا آغا ز30 اکتوبر سے ہوگا ، 39روزہ فیسٹیول 7دسمبر تک آرٹس کونسل میں جاری رہے گا، فیسٹیول میں 141 ممالک شرکت کررہے ہیںجس میں افریقہ سے 37 ، ایشیاءسے 41، یورپ سے 36، ساؤتھ امریکا سے 11، نارتھ امریکا سے 13، Oceania سے 3شہروں کے فنکار آرٹس کونسل میں پرفارم کریں گے، ورلڈ کلچر فیسٹیول میں 45 تھیٹر ، 60 میوزک ، 25 ڈانس پرفارمنس ہوں گی جبکہ 6 ایگزیبیشن میں 25 بین الاقوامی اور 30 قومی سطح کے مصور حصہ لے ہیں، 25تربیتی نشست اور 15 ٹاکس رکھی گئی ہیں۔فیسٹیول میں 1000سے زائد فنکار پرفارم کریں گے جس میں پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں دنیا کے لوگوں کو دکھانا چاہتا ہوں کہ ہم امن پسند قوم ہیں، میں میڈیا کا شکر گزار ہوں جو ہمارے صوبے اور پاکستان کا مثبت چہرہ پوری دنیا میں دکھاتا ہے ،آرٹس کونسل آپ کا گھر ہے آپ نے پوری دنیا میں اسے دکھانا ہے، دوسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول پر ہم نے پچھلے سال ہی کام شروع کردیا تھا، یہ دنیا کا سب سے بڑا فیسٹیول ہوگا۔
واضح رہے کہ 30اکتوبر سے شروع ہونے والا ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025“ 7دسمبر تک آرٹس کونسل میں جاری رہے گا جس میں زیادہ تر عوام کو مفت تفریح فراہم کی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا رٹس کونسل میں فیسٹیول میں
پڑھیں:
غزہ امن منصوبے پر مصر میں سربراہی اجلاس آج ہوگا، اسرائیل کا شرکت سے انکار
غزہ امن منصوبے پر سربراہی اجلاس آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی مشترکہ طور پر کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی اور مصری صدور نے وزیراعظم کو اس اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی تھی۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر بھی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر پہنچ چکے ہیں، جب کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی، جرمن چانسلر اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون سمیت 20 سے زائد عالمی رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔
تاہم اسرائیل نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، جبکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس پہلے ہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط، امن منصوبے پر عمل درآمد، اور خطے میں قیامِ امن کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دینے پر غور کیا جائے گا۔