سائنس کو عوام تک پہنچانے کی کوشش، گوئٹے انسٹی ٹیوٹ اور ٹی ڈی ایف کے اشتراک سے سائنس فلم فیسٹیول کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: گوئٹے انسٹی ٹیوٹ پاکستان اور ٹی ڈی ایف کے میگنیفائی سائنس سینٹر کے اشتراک سے سائنس فلم فیسٹیول 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، اساتذہ اور سائنس کے شوقین افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں شرکاء کو فلم کے ذریعے سائنس اور تخلیقی سوچ کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق اس سال کے فیسٹیول کا موضوع گرین جابز رکھا گیا ہے، جس کا مقصد ماحول دوست ٹیکنالوجی، پائیدار ترقی اور سبز معیشت سے وابستہ ماہرین کے خیالات اور تجربات کو اجاگر کرنا ہے۔
افتتاحی تقریب میں فواد سومرو، چیف ایگزیکٹو آفیسر داؤد فاؤنڈیشن، ماہا جعفری (گوئٹے انسٹی ٹیوٹ پاکستان) اور جرمن قونصلیٹ کی نمائندہ آنیا کلوس نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مقررین نے کہا کہ اس فیسٹیول کے ذریعے نوجوانوں میں سائنسی سوچ، اختراع اور ماحول دوست ترقی کے رجحان کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
فیسٹیول میں 150 سے زائد طلبہ نے شرکت کی، جن میں کم مراعات یافتہ طبقات سے تعلق رکھنے والے بچے بھی شامل تھے۔ طلبہ نے اپنے سائنسی منصوبے پیش کیے جو فیسٹیول کے موضوع “گرین جابز” سے ہم آہنگ تھے۔
گوئٹے انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ اہتمام سائنس فلم فیسٹیول 2005 سے دنیا بھر میں منعقد ہو رہا ہے اور اب یہ دنیا کا سب سے بڑا سائنسی ابلاغ کا پروگرام بن چکا ہے۔ 2025 کے ایڈیشن میں 37 ممالک سے 123 فلمیں شامل کی گئی ہیں، جن میں سے 29 فلمیں پاکستان میں دکھائی جائیں گی۔
منتظمین کے مطابق یہ فیسٹیول سائنس کو دلچسپ، قابلِ فہم اور سب کے لیے قابلِ رسائی بنانے کی ایک مؤثر اور تعلیمی کاوش ہے، جس سے نوجوان نسل میں تجسس، تحقیق اور ماحولیاتی شعور کو فروغ ملے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیر اعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچے جہاں ائیر پورٹ پر مصر کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحیی نے وزیراعظم پاکستان کا استقبال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ تاریخی ’غزہ امن منصوبے‘ کی دستخطی تقریب میں آج صبح شرم الشیخ پہنچا ہوں، غزہ امن منصوبہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب اہم قدم ہے، ہم شریک میزبانوں صدر السیسی اور صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں، یہ لمحہ صدر ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور اُن کے عزم صمیم کے بغیر ممکن نہیں تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امن کے حصول کےلیے ٹرمپ کی یکسو جدوجہد نے خونریزی اور تباہی کا خاتمہ ممکن بنایا، آج کی تقریب ایک نسل کُش باب کے اختتام کی علامت ہے، ایسا باب جس کے دوبارہ کھلنے سے عالمی برادری کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، بہادر اور ثابت قدم فلسطینی عوام ایک آزاد فلسطین کے حقدار ہیں، وہی فلسطین جو 1967 کی سرحدوں کے مطابق ہو جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔واضح رہے کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج غزہ امن معاہدے پر دستخط کی باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے مصر پہنچ رہے ہیں۔