موٹرسائیکل سوار کی رکشے میں بیٹھی خاتون کے ساتھ بدتمیزی، دوپٹہ کھینچنےکی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
سیالکوٹ کے علاقے گوہدپور سے ایک تشویشناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان کو رکشے میں سفر کرنے والی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے اور اس کا دوپٹہ زبردستی کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان کا چہرہ واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے، جس کی بنا پر اس کی شناخت کرنا آسان ہو گئی ہے۔
یہ واقعہ ہے گوھدپور ، سیالکوٹ کا جہاں موٹرسائیکل سوار لڑکا چنگچی رکشے میں بیٹھی عورت کے ساتھ بدتمیزی کررہا ہے۔دوپٹہ کھینچ رہا۔
لڑکے کا چہرہ دیکھا جاسکتا ہے جس کی پہچان آسانی سے ہو سکتی ہے۔ @OfficialDPRPP@DpoSialkot
اور اُمید ہے سی سی ڈی اس پر بھی اپنا فرض خوب نبھائے گی ۔ pic.
— Bakker Janjua (@Bakkerjanjua) October 8, 2025
شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایسے انسان کو عبرت کا نشان بنا دینا چاہیے۔
Is khabees ko ebrat ka nishan bana denna chaheye ? https://t.co/mocz0VwdWg
— Rana ???????????????????????? (@Ranajp123) October 8, 2025
طاہر مغل لکھتے ہیں کہ سڑکوں پر ایسے واقعات کو روکنا بہت ضروری ہے۔
سڑکوں پر ایسے واقعات کو روکنا بہت ضروری ہے۔ https://t.co/FXCHyweR27
— Tahir Mughal Pmln (@Tahirmughalpml8) October 8, 2025
دوسری جانب ڈی پی اور سیالکوٹ فیصل شہزاد نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سلمان بٹ کے خلاف تھانہ مراد پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
pic.twitter.com/8VyzD5WvnC
— Sialkot Police (@DpoSialkot) October 8, 2025
ڈی پی او نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق عدالت سے عبرتناک سزا دلوائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈی پی او سیالکوٹ نوجوان کی لڑکی سے بدتمیزی ویڈیو وائرلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نوجوان کی لڑکی سے بدتمیزی ویڈیو وائرل
پڑھیں:
سیالکوٹ، اجتماعی زیادتی کیس میں مطلوب 2 مرکزی ملزمان گرفتار، 5 سال بعد مکمل گروہ قانون کی گرفت میں
سیالکوٹ:تھانہ پھلورہ کے علاقہ ڈگری ہریاں میں نابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی اور ویڈیو بنانے کے سنگین مقدمے میں مفرور دو مرکزی ملزمان کبیر اور سعد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، مقدمے میں مطلوب پانچ ملزمان میں سے تین حسنین، اختشام اور سمران کو پہلے ہی دو روز قبل گرفتار کیا جا چکا تھا۔
ترجمان پولیس سیالکوٹ کے مطابق، ملزمان نے پانچ سال قبل ایک نابالغ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی تھی جسے منظر عام پر لانے کے بعد متاثرہ لڑکی نے خوف کے مارے طویل عرصے تک خاموشی اختیار کیے رکھی۔
واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی پی او فیصل شہزاد کے نوٹس پر مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او نے تمام پولیس ٹیموں کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے۔
ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین و بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور اس کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تفتیش مکمل کر کے ملزمان کو عدالت سے عبرتناک سزا دلوائی جائے گی۔