سیالکوٹ؛ شادی کے دوران ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بارش، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
سیالکوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بارش کر دی گئی جس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بارات بیگ چک سے ڈسکہ کے نجی میرج ہال پہنچی، زبیر بھٹی ایڈووکیٹ کے بھائی نے بارات کے راستے میں نوٹ نچھاور کیے۔ سیکڑوں گاڑیوں کا قافلہ اور باراتی حیران رہ گئے جبکہ بچے خوش ہوگئے۔
نجی ہال بارات پہنچتے ہی لاکھوں روپے کے بیگز کھولے گئے۔ ڈالرز، یورو، پاؤنڈز اور ہزار ہزار کے نوٹوں کی بارش دیکھتے بچے تو بچے باراتی بھی پیچھے نہ رہے۔
دلہے کے بھائی نے سونے کا ہار پہنایا تو دوستوں نے پانچ لاکھ روپے والے چیک سلامی میں دیے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے شادی کے گھر گھر چرچے ہو رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شاہنواز دھانی اور ہربھجن سنگھ کے ہاتھ ملانے کی ویڈیو وائرل
سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ کی پاکستان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے ساتھ مصافحے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ابوظبی میں ناردرن وارئیرز اور ایسپن اسٹیلینز کے درمیان کھیلے گئے ٹی 10 لیگ کے میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔
Harbhajan Singh handshake with Shahnawaz Dahani. Ab kahan gai patriotism indians ki. #AbuDhabiT10 @iihtishamm pic.twitter.com/4ZFfgP2ld3
— Ather (@Atherr_official) November 19, 2025
میچ کے آخری اوور میں شاہنواز دھانی نے آٹھ رنز کا شاندار دفاع کرتے ہوئے ٹیم کو چار رنز سے فتح دلوائی۔
میچ کے بعد دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے سامنے آئے اور ہاتھ ملایا۔
واضح رہے رواں برس منعقد ہونے والے ایشیاء کپ میں بھارت کی جانب سے میچ سے قبل پاکستان کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا۔