پاک افغان سرحد کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ چمن نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات مزید سخت کردیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان سرحد سے تقریباً ایک کلومیٹر کے اندر رہائش پذیر تمام افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عوامی سلامتی اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر چمن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ، لیویز فورس، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

نوٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ہائی اسکول علیزئی اور گورنمنٹ ہائی اسکول ملت کو عوام کے لیے عارضی محفوظ پناہ گاہیں قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بلوچستان پاک افغان سرحد چمن ضلعی انتظامیہ محفوظ مقامات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان پاک افغان سرحد ضلعی انتظامیہ محفوظ مقامات ضلعی انتظامیہ افغان سرحد کے لیے

پڑھیں:

ٹی ایل پی ملین مارچ، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند رہی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملین مارچ کے معاملے پر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس مسلسل چوتھے روز بھی بند رہی۔میڑو بس سروس کو 9 اکتوبر کی شام 5 بجے بند کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دفاتر و تعلیمی ادارے کھلنے و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد میڑو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا رہا۔انتظامیہ میڑو بس اتھارٹی کے مطابق ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے میڑو بس سروس کھولنے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں ملی، جیسے ہی انتظامیہ کی جانب سے کلیئرینس ملے گی میڑو بس سروس کو بحال کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چمن‘ قلعہ سیف اللہ اور چاغی سے پاک افغان سرحد 2 روز سے بند
  • اسلام آباد میں تین چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ انتظامیہ کا موقف آگیا
  • راولپنڈی: جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس بحال کردی گئی
  • باجوڑ، پاک فوج کے حق میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی
  • چمن، قلعہ سیف اللّٰہ اور چاغی سے پاک افغان سرحد دو روز سے بند
  • راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
  • ٹی ایل پی ملین مارچ، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند رہی
  • جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند
  • پاک، افغان کشیدگی :چمن بارڈر دوسرے روز بھی بند