پنجاب کابینہ میں توسیع، 2 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور : گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزرا رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برادری تقریب میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد، زیر اقبال چنڑ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،چیف سیکرٹری پنجاب اور پوری صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔
نئی تعینات ہونے والی وزیر اعلیٰ کی ایڈوائزر انوشہ رحمن نے بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے حلف کا تقرر نامہ پڑھ کر سنایا۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برادری تقریب میں سیاسی اور سماجی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا
حماس نے کہا ہے کہ شرم الشیخ میں ہونے والے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی اور تقریب میں صرف ثالث اور امریکی و صہیونی حکام موجود ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تہران شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں مدعو کیے جانے کے باوجود سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ اس سے قبل ایکسوس ویب سائیٹ نے خبر دی تھی کہ امریکی محکمہ خارجہ نے شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں ایران کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں 20 ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ حماس نے کہا ہے کہ شرم الشیخ میں ہونے والے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی اور تقریب میں صرف ثالث اور امریکی و صہیونی حکام موجود ہوں گے۔ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں ٹرمپ اور متعدد ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔