اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں یونین کونسلز کی سطح پر حلقہ بندیوں کے جاری شیڈول کے تحت ابتدائی حلقہ بندیوں کی تیاری کا آغاز ہوگیا ہے جو 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ای سی پی سے جاری شیڈول کے مطابق حلقہ بندی حکام اور حلقہ بندی کمیٹوں کے تقرری اور تربیت،نقشوں کی خریداری سمیت دیگر انتظامات کی تکمیل 12 اکتوبر تک مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹیوں کی جانب سے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست کی تیاری کا کام 13 اکتوبر کو شروع ہوگیا جو 31 اکتوبر تک مکمل ہوں گی۔یکم نومبر کو فہرستیں آویزاں کی جائیں گی اور ان پر اعتراضات 16 نومبر تک جبکہ اعتراضات کو یکم دسمبر تک نمٹایا جائے گا،حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 8 دسمبر کو ہوگی۔اس کے علاوہ کمیشن نے ووٹرز کے اعتراضات نمٹانے کے لئے 11 حد بندی اتھارٹیز بھی قائم کی ہیں، ساتھ ساتھ یونین کونسل کی سطح پر حلقہ بندیوں کی 41 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندیوں کی تکمیل تک میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ضلع کونسلز سمیت لوکل گورنمنٹ کی حدود میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حلقہ بندیوں کی

پڑھیں:

حکومت نے 20 اکتوبر کو تعطیل کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے 20 اکتوبر بروز پیر کو صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا، اس زور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
 پرو پاکستانی کے مطابق سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر صوبے بھر میں 20 اکتوبر 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
 محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ تعطیل تمام سرکاری دفاتر، خود مختار و نیم خود مختار اداروں، کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلوں پر لاگو ہوگی جو سندھ حکومت کے انتظامی کنٹرول میں آتے ہیں۔
 چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تعطیل صرف ہندو برادری کے لیے ہوگی تاکہ صوبائی محکموں اور ذیلی اداروں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین اپنے مذہبی تہوار کو روایتی جوش و خروش سے منا سکیں۔
 نوٹیفکیشن کی نقول عمل درآمد کے لیے صوبے کے اعلیٰ سرکاری افسران بشمول اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
یہ اقدام سندھ حکومت کی اس دیرینہ پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت صوبے میں اقلیتی برادریوں کے مذہبی و ثقافتی مواقع پر ان کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں تاکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دیا جا سکے۔
 خیال رہے دیوالی ہندو برادری کا اہم ترین تہوار ہے جو روشنیوں کا جشن کہلاتا ہے، اس موقع پر گھروں، مندروں اور گلیوں کو چراغاں کیا جاتا ہے۔ پاکستان سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی جوش و جذبے سے منائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں یونین کونسلز کی سطح پر ابتدائی حلقہ بندیوں کی تیاری کا آغاز
  • الیکشن کمیشن نے پی پی 73 سرگودہا کا الیکشن شیڈول بحال کردیا گیا
  • الیکشن کمیشن، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا تھری میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان
  • وزیراعلیٰ انتخاب کا شیڈول تیار،پختونخوا اسمبلی اجلاس کل طلب
  • غزہ میں جنگ بندی برقرار، اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تیاری
  • غزہ میں جنگ بندی کے بعد قیدیوں کے تبادلے کی تیاری، فلسطینی گھروں کو لوٹنا شروع
  • بغیر نگرانی انٹرا پارٹی انتخابات
  • حکومت نے 20 اکتوبر کو تعطیل کا اعلان کردیا
  • وزیرِاعلیٰ کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے کا مطلب الیکشن کمیشن جعلی حکمرانوں کی بی ٹیم ہے