اپنے ایک بیان میں عراقی حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر "قاہرہ" کیجانب سے نیتن یاہو کو کوئی سرکاری دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا، تاہم امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے آج اپنے مصری ہم منصب "عبدالفتاح السیسی" کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں صیہونی وزیراعظم کی شرکت کیلئے کوششیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج دوپہر کو ایک اعلیٰ حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی واع نے اعلان کیا کہ وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" نے امریكی و مصری فریقین كو اطلاع دے دی ہے كہ شرم الشیخ اجلاس میں عراق، صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" كی عدم موجودگی كی صورت میں ہی شركت كرے گا۔ انہوں نے كہا كہ عراق كا یہ موقف ٹھوس ہے۔ عراقی حکومتی ذرائع نے بتایا كہ ابتدائی طور پر "قاہرہ" کی جانب سے نیتن یاہو کو کوئی سرکاری دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا، تاہم امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے آج اپنے مصری ہم منصب "عبدالفتاح السیسی" کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں صیہونی وزیراعظم کی شرکت کے لئے کوششیں کیں اور بالآخر مصر کے صدارتی دفتر نے اعلان کیا کہ اس اجلاس میں نیتن یاہو بھی شرکت کریں گے۔

اس عراقی عہدے دار نے اس بات کا ذکر کیا کہ مذکورہ اجلاس میں شرکت کرنے والے بعض ممالک نے بغداد جیسا موقف پیش کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرامپ کی نیتن یاہو کو مدعو کرنے کی کوشش ناکام ہو گئیں۔ میڈیا میں گردش کرنے والی ان رپورٹس کے پس منظر میں، صیہونی وزارت عظمیٰ کے دفتر نے کوئی وضاحت دئیے بغیر اعلان کیا کہ نیتن یاہو کا شرم الشیخ کا سفر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شرم الشیخ اجلاس ایک خصوصی کانفرنس ہے جو غزہ میں جنگ کے خاتمے، جنگ بندی اور خطے کی تعمیر نو کے بارے میں آج مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس کی صدارت ڈونلڈ ٹرامپ اور مصری صدر کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرامپ نیتن یاہو شرم الشیخ کیا کہ

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل