شنگھائی ماسٹرز میں گرمی کے باعث کھلاڑیوں کی دستبرداری کے بعد اے ٹی پی نے باضابطہ ہیٹ پالیسی متعارف کرانے پر غور شروع کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایونٹ کے دوران درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا جبکہ نمی کی سطح 80 فیصد سے زائد رہی۔

ان حالات میں اطالوی اسٹار جینک سینر پٹھوں میں کھنچاؤ کی وجہ سے دوران میچ ریٹائر ہوگئے۔

نوواک جوکووچ کو دوران کھیل قے ہوئی، ولگر روئن نے سوال اٹھایا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کوئی کھلاڑی کورٹ پر مر جائے۔

سردست سخت موسمی حالات میں میچ روکنے یا جاری رکھنے کا فیصلہ اے ٹی پی سپروائزر اور میڈیکل عملے کی مشاورت سے کیا جاتا ہے۔

حکام نے تصدیق کی کہ وہ کھلاڑیوں، ٹورنامنٹس کے منتظمین اور طبی ماہرین کے ساتھ مل کر مستقل ہیٹ قانون بنانے پر غور کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں پلیئرز کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے سجناں وی مر جانا، طیارہ حادثے پر آفریدی کا ردعمل

شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پالیسیوں کے حوالے سے کہا کہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی صحیح سمت جارہے ہیں اور کرکٹ میں ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی میں نمائش کے دوران بھارتی طیارے کے حادثے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خوش نہیں ہونا چاہیے۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ کسی کے غم پر خوش نہیں ہونا چاہیے، دشمن مرے تے خوشی نہ کرییے سجناں بی مر جانا ہے۔ خیال رہے کہ دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس فضا میں کرتب دکھاتے ہوئے اچانک گر کر تباہ ہوگیا اور پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ جنگی طیارے کا حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا اور حادثے کے باعث ایئر شو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پالیسیوں کے حوالے سے کہا کہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی صحیح سمت جارہے ہیں اور کرکٹ میں ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند کھلاڑیوں کو کھلایا جا رہا ہے اور دیگر کو آرام دیا جا رہا ہے اور ورلڈ کپ آرہا ہے، جس کے لیے تیاری جاری ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیموں کا اضافہ کھلاڑیوں کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ ٹیموں کے اضافے سے کھلاڑیوں کو موقع ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی ساختہ روبوٹ نے 106 کلومیٹر چل کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا
  • چینی ساختہ انسان نما روبوٹ نے بغیر بند ہوئے 106 کلومیٹر چل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا
  • پاکستان سنوکر کا عالمی چیمپئن بن گیا، رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا تیسری مرتبہ فاتح
  • اسلام میں برداشت کا تصور؛ پاکستان، افغانستان اور سوڈان کے حالات
  • پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا؛ وزیرِ اعظم
  • محمد آصف اور اسجد اقبال نے  ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا؛ چیئرمین پی سی بی محسن  نقوی 
  • فیصل آبادمیں پولنگ کے دوران ووٹ کی تصویر بنانے والا شخص گرفتار
  • فیصل آباد: پولنگ کے دوران ووٹ کی تصویر بنانے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا 
  • سندھ پولیس گیمز 2025ء کا اختتام، پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں اختتامی تقریب
  • دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے سجناں وی مر جانا، طیارہ حادثے پر آفریدی کا ردعمل