گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق شعر پر مبنی تبصرہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق شعر پر مبنی تبصرہ کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے شعر لکھا، ’اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔‘
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا ہے۔
گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ اپنے لیڈر اور بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دے رہا ہوں، وزیرِاعلیٰ بنتے وقت صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کا شکار تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بانی کی ہدایات پر عمل ہو گا، علی امین گنڈاپور کل اپنا استعفیٰ گورنر کے پی کو بھجوائیں گے: بیرسٹر گوہر
—جیو نیوز گریبچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات پر عمل ہو گا، علی امین گنڈاپور آدھے گھنٹے بعد پشاور روانہ ہوں گے، وہ کل اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین سمری کے ذریعے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوائیں گے، تحریکِ انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، کپتان کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کب اور کیسے کھلاتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے پاس ہدایات آئی ہیں کہ سہیل آفریدی ہی وزیرِ اعلیٰ ہوں گے، تحریکِ انصاف کی کوئی کمیٹی مجاز نہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت رد کرے، تحریکِ انصاف کے تمام ارکانِ اسمبلی بانیٔ پی ٹی آئی سے وفادار ہیں۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کی وزارتِ اعلی سے ہٹانے کی تصدیق کر دی اور اس فیصلے کی وجہ بھی بتا دی۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کی دو تہائی اکثریت برقرار رہے گی، بانیٔ پی ٹی آئی کے احکامات کے مطابق عمل درآمد کریں گے، علی امین نے کہا ہے کہ وہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اعتماد تک وزیرِاعلیٰ ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق صوبہ آگے بڑھے گا، خیبر پختونخوا میں صرف اور صرف تحریک انصاف کی حکومت ہو گی، بانیٔ پی ٹی آئی نے علی امین کو ہدایات کی ناکامی پر نہیں ہٹایا۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے پارٹی اور حکومت کے لیے اچھا کردار ادا کیا ہے، پی ٹی آئی میں کوئی گروپ نہیں، اختلافِ رائے ہر جگہ ہوتا ہے، پی ٹی آئی اپنے بانی کی قیادت میں متحد ہے۔
اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے ذرائع کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا لگائے جانے کا امکان ہے۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کی وزارتِ اعلی سے ہٹانے کی تصدیق کر دی اور اس فیصلے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔