گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ علی امین گنڈاپور میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرعباد اللہ نے ملاقات کی جس دوران صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اورمشاورت کی گئی۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نالائق اور کرپٹ تھے، وہ میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے، کبھی کہتے تھے ریاست کے ساتھ ہیں ، کبھی کہتے تھے دہشتگردوں کے ساتھ ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ نئے نامزد وزیر اعلیٰ بھی اتنے قابل نہیں لہٰذا صوبہ ان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کی سیاست میں ہلچل پراپوزیشن کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پرغورہوگا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عمران خان کی ہدایت پر من و عن عمل ہوگا، علی امین کل فیصل کریم کو استعفیٰ بھجوائیں گے، گوہر علی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی کی ہدایات ہمیں موصول ہوچکی ہیں، بانی کی خواہش کے مطابق وزیراعلیٰ کو استعفیٰ دینے کا کہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی کی ہدایت پر من و عن عمل ہوگا، علی امین گنڈا پور کل سمری کے ذریعے گورنر فیصل کریم کنڈی کو استعفیٰ بھجوائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی ہدایات ہمیں موصول ہوچکی ہیں، بانی کی خواہش کے مطابق علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دینے کا کہا ہے۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، علی امین گنڈا پور کچھ دیر بعد پشاور روانہ ہوں گے، علی امین گنڈا پور اپنا استعفی گورنر کو بھجوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 2/3 میجورٹی برقرار رہے گی، وزیراعلیٰ کا استعفیٰ دینا ایک آئینی معاملہ ہے، علی امین گنڈا پور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بانی کی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخوا آگے بڑھے گا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کپتان کی مرضی ہے کون سی جگہ پر کون سے کھلاڑی کو کھلانا ہے، بانی نے سہیل آفریدی کو نامزد کیا ہے، بانی نے علیمہ خان اور علی امین گنڈا پور کے بیانات کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صرف تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے کوئی گروپ نہیں ہے، تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر دستخط  کئے بغیر اسلام آباد روانہ 
  • علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے استعفی گورنر فیصل کریم کنڈی کو بھیجوا دیا
  • عمران خان کی ہدایت پر من و عن عمل ہوگا، علی امین کل فیصل کریم کو استعفیٰ بھجوائیں گے، گوہر علی
  • وزیراعلیٰ کا استعفیٰ نہیں ملا، جب آیا تو قانونی و آئینی نکات دیکھ کر دستخط کروں گا، گورنر کے پی
  • بانی کی ہدایات پر عمل ہو گا، علی امین گنڈاپور کل اپنا استعفیٰ گورنر کے پی کو بھجوائیں گے: بیرسٹر گوہر
  • مریم نواز کی صفائی مہم پر مطمئن ہوں: فیصل کریم کنڈی
  • مریم نواز کے بیانات چھوٹی ذہنیت کی عکاس ہیں‘میرا پانی میری مرضی کی باتیں اچھی نہیں لگتیں. فیصل کریم کنڈی
  • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اورکزئی میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت