وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی وقت کے لحاظ سے ٹھیک نہیں: علی موسیٰ گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
ملتان سے پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کی تبدیلی وقت کے لحاظ سے ٹھیک نہیں ہے۔
یہ بات انہو ں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ تحریکِ انصاف میں اندرونی اور انا کے مسائل زیادہ ہیں، یہ جو ڈپلومیٹک سطح پر بات کرنا چاہ رہے ہیں اس سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی عروج پر ہے، ہمارے جوانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں۔
پروگرام میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ایک شخص جو سزا یافتہ ہو کیا وہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا حکم دے سکتا ہے؟
انہوں نے سوال اٹھایا کہ نئے وزیرِ اعلیٰ وفاق سے نہیں تو کیا کابل سے احکامات لیں گے؟ وہ یہ بات کیوں کر رہے ہیں کہ وزیراعلیٰ نے وفاق سے ہدایات نہیں لینی؟
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا
ویب ڈیسک:علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا۔
گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ اپنے لیڈر اور بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دے رہا ہوں، وزیرِاعلیٰ بنتے وقت صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کا شکار تھا۔
کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
دوسری جانب خیبر پختونخوا کی سیاست میں ہلچل پر اپوزیشن نے آج اجلاس طلب کر لیا، اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہو گا۔