ووٹنگ سے پرہیز کرنے سے بی جے پی کو فائدہ ہوگا، عمر عبداللہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
علاقائی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کا کشمیر پر کوئی اثر نہیں پڑیگا، تاہم ہم تمام ممالک کے درمیان پُرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ووٹنگ سے پرہیز کرنے سے صرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہی فائدہ ہوگا۔ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون کے اس اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ وہ ووٹنگ سے باز رہیں گے، عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو نہ ڈالا جانے والا ہر ووٹ بالواسطہ طور پر بی جے پی کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ سجاد لون نے ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم جانتے ہیں کہ اگر وہ پرہیز کریں گے تو اس کا فائدہ کس کو ہوگا، اس الیکشن میں دو فریق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی این سی کو ووٹ نہیں دیتی ہے تو وہ خود بخود بی جے پی کی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ این سی نے تمام سیاسی جماعتوں بشمول کانگریس، پی ڈی پی، پی سی، اے آئی پی اور آزادوں سے راجیہ سبھا انتخابات میں این سی امیدواروں کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔
این سی اور پی ڈی پی نے اسمبلی انتخابات میں ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کیا ہے، لیکن اس بار ہم پی ڈی پی سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر وہ حقیقی طور پر بی جے پی کو ہرانا چاہتے ہیں تو ہمیں ووٹ دیں۔ اس سے قبل سجاد لون نے عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کو "سب سے کم کارکردگی دکھانے والی انتظامیہ" قرار دیتے ہوئے ووٹنگ سے باز رہنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ این سی نے کانگریس کو ایک راجیہ سبھا سیٹ کی پیشکش بھی کی تھی، جہاں پارٹی کے جیتنے کا بہتر موقع تھا۔ پی ڈی پی انڈیا بلاک کا حصہ ہے، اگر کانگریس اپنا امیدوار کھڑا کرتی تو اسے آسانی سے پی ڈی پی کے ووٹ مل جاتے۔
علاقائی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کا کشمیر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، تاہم ہم تمام ممالک کے درمیان پُرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این سی جلد ہی بڈگام ضمنی انتخابات کے لئے اپنے امیدوار کا اعلان کرے گی۔ عمر عبداللہ نے بارہمولہ میں ترقیاتی کاموں اور اسکیموں کے نفاذ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب ہم اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیں گے، تو ہم لوگوں کو گزشتہ سال کی اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمر عبداللہ نے کہا کہ کرتے ہوئے کے درمیان ووٹنگ سے پی ڈی پی بی جے پی
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کا سنا ہے، واپس آکر دیکھنا ہوگا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے سنا ہے اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے، مجھے اسے واپس آکر دیکھنا ہوگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے پاک افغان جنگ سے متعلق گفتگو کی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں پھر ایک اور کوشش کروں گا کیونکہ میں جنگیں حل کرنے میں ماہر ہوں۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی تھی۔
واضح رہے کہ افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے حملے بعد پاک فوج کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں، دشمن کی 21 پوزیشنز پر وقتی قبضہ کرلیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان کیمپوں اور چوکیوں پر فضائی ضربیں اور کارروائیاں بھی کی گئیں، طالبان فورسز اور ان سے وابستہ فتنہ الخوارج کے دو سو سے زیادہ جنگجو ہلاک کیے ہیں، دہشت گرد اپنی چوکیاں اور کمین گاہیں چھوڑ کر بھاگ گئے، جھڑپوں میں پاک فوج کے 23 بہادر جوانوں نے دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا، جبکہ 29 سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔