اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاک افواج کا افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے سپن بولدک میں دشمن کی بزدلانہ حملے کی کوشش بروقت ناکام بنا کر قابل فخر کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستانی قوم کا عزم لا زوال ہے، ہمارے جوان اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر وطن کی حفاظت کرتے ہیں، ہمیں ان بہادر سپاہیوں پر ہمیں فخر ہے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دشمن جب بھی پاکستان کی طرف ملی آنکھ سے دیکھے گا، اسے سخت اور موثر جواب دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محمد حنیف عباسی

پڑھیں:

پاک فوج کی مہمند میں کارروائی: افغان طالبان کی الخوارج کی تشکیل کی کوش ناکام، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی تشکیل کی کوشش ناکام بنادی۔

پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی پاکستان میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے علاقے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک گروہ کو علاقے میں تعینات کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

بریکنگ

پاک فوج کی مہمند میں بروقت کارروائی ، تشکیل میں آنے والے 30 خوارج جہنم واصل

پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا، سیکیورٹی ذرائع

افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج… pic.twitter.com/9teK5Y5Zjz

— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 15, 2025

پاک فوج کی مؤثر کارروائی میں کالعدم تنظیم (ٹی ٹی پی) کے 30 دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث دہشتگرد کمانڈر افغانستان میں ہلاک

دہشتگردوں کا مقصد طورخم زئی کے سرحدی علاقے میں داخل ہوکر تخریب کاری پھیلانا تھا، یہ کارروائی پاک فوج کے حالیہ کامیاب انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کے خلاف ایک ناکام جوابی کوشش تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے اور مزید ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news افغان طالبان پاک فوج ٹی ٹی پی خیبرپختونخوا فتنہ الخوارج مہمند

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان سرحد کرم سیکٹر میں افغان طالبان کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف
  • پاک فوج کی مہمند میں کارروائی: افغان طالبان کی الخوارج کی تشکیل کی کوش ناکام، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
  • وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
  • اسپن بولدک چمن: پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا
  • سپن بولدک چمن: پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا ،20ہلاک
  • پاک فوج نے چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا، 20 طالبان ہلاک
  • کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، متعدد چوکیوں اور ٹینک تباہ
  • حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس،وزارتِ ریلوے میں پشاور ریلوے ڈویژن کے امور پر گفتگو
  • وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت وزارتِ ریلوے میں پشاور ریلوے ڈویژن کے امور پر ایک اہم اجلاس